Latest News

یو این ایس سی میں ہندوستان کا سخت تبصرہ، انتہا پسندی میں ڈوبے پاکستان کو دہشت گردی پھیلانے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی

یو این ایس سی میں ہندوستان کا سخت تبصرہ، انتہا پسندی میں ڈوبے پاکستان کو دہشت گردی پھیلانے کی بھاری قیمت چکانی ہوگی

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی)کے اجلاس میں ہندوستان نے اپنے پڑ وسی کو "شدت پسندی" میں ڈوبا  " مسلسل قرض لینے والا" ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دینے والے ممالک کو "سنگین قیمت" ادا کرنے پر مجبور کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے پروتھنینی ہریش نے کہا کہ جب ہم بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے موضوع پر بات کر رہے ہیں، ایسے میں سمجھنا ضروری ہے کہ کچھ بنیادی اصولوں کا عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہیے، جن میں سے ایک دہشت گردی کو قطعی برداشت نہیں کرنا ہے ۔ 
ہریش نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  'کثیر جہتی  اور تنازعات کے پر امن حل کے ذریعہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینا ' کے موضوع پر منعقد اعلی سطحی کھلے مباحثے میں اپنے ملک کی جانب سے  بیان دیا۔ پاکستان 15 ملکی سلامتی کونسل کاجولائی کے لیے  صدر ہے۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کھلی بحث کی صدارت کی، جس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔ ڈار نے پاکستان کی جانب سے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ سندھ طاس معاہدے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے فیصلہ کیا کہ 1960 کا سندھ آبی معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان قابل اعتبار اور ناقابل واپسی طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کرتا۔ ترکئے نے اس کھلے مباحثے میں اپنے بیان میں جموں و کشمیر کا بھی ذکر کیا۔ ڈار کے ریمارکس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ہریش نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان ہے جو ایک پختہ جمہوریت، ایک ابھرتی ہوئی معیشت اور ایک تکثیری اور جامع معاشرہ ہے، دوسری طرف، پاکستان ہے، جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے مسلسل قرض لے رہا ہے۔ اس سال مئی میں، آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف)کے تحت پاکستان کو تقریبا ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، جس سے اس انتظام کے تحت فراہم کردہ کل رقم تقریبا 2.1 بلین امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔
یو این ایس سی چیمبر میں اپنے بیان میں، ہریش نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیا، جس کی ذمہ داری 'دی ریزسٹنس فرنٹ' نے قبول کی تھی، جو کہ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک تنظیم ہے۔ ہریش نے زور دے کر کہا کہ ان ممالک کو "سنگین قیمت" ادا کرنی چاہیے جو "سرحد پار دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرکے بین الاقوامی تعلقات اور اچھی ہمسائیگی کی روح کی خلاف ورزی کرتے ہیں"۔ ہندوستانی سفیر نے کہا کہ "کونسل کے کسی بھی رکن کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ ایسے طرز عمل میں ملوث ہوتے ہوئے گیان بانٹے جو عالمی برادری کے لیے ناقابل قبول ہے"۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر  آپریشن سندھور شروع کیا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 25 اپریل کے بیان کے مطابق ہے ۔
ہریش نے کہا کہ ہندوستان کا جواب مرکوز اور متوازن تھا اور اس سے کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بنیادی مقاصد حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی درخواست پر براہ راست فوجی سرگرمیاں روک دی گئیں۔ قبل ازیں اقوام متحدہ میں امریکہ کے اعلی سفارت کار نے منگل کو دعوی کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کی۔ قائم مقام امریکی نمائندے ڈوروتھی شیا نے کہا کہ "امریکہ دنیا بھر میں تنازعات کے فریقین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہتا ہے تاکہ جب ممکن ہو، پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔" پاکستان 2025 اور 2026 کی مدت کے لیے 15 ملکی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔
 



Comments


Scroll to Top