Latest News

پاکستان دہشت گردی نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرے: ہندستان-جاپان

پاکستان دہشت گردی نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرے: ہندستان-جاپان

نئی دہلی: ہندوستان اور جاپان نے دہشت گردی کوعلاقہ میں امن اور سکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان سے اس کی زمین پر سرگرم دہشت گردی نیٹورک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔

PunjabKesari
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج یہاں جاپان کے وزیر خارجہ ٹی موتیگی اور وزیر دفاع کونوتارو کے ساتھ ٹوپلس ٹو ڈائیلاگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کی سخت مذمت کی اور مانا کے یہ علاقہ میں امن اور سکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے دہشت گردی کے ڈھانچوں اور نیٹ ورک کو تہس نہس کرنے، انکی فنڈنگ پر روک لگانے اور دہشت گردوں کی سرحد پر دراندازی پر روک لگانے کے لئے بھی کہا۔

https://twitter.com/rajnathsingh/status/1200786247397998592
چاروں وزرا نے کہاکہ تمام ممالک کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اکی زمین کا دوسرے ممالک پر کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جائے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے پاکستان میں سرگرم دہشت گردی نیٹورک کی طرف سے علاقائی سکیورٹی کو خطرہ کا ذکر کیا اور اس سے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے پاکستان سے فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس سمیت دیگر بین الاقوامی معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے بھی کہا۔وزرا نے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے اطلاعات اور خفیہ معلومات کو شیئر کرکے مضبوط بین الاقوامی شراکت بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



Comments


Scroll to Top