National News

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے2 دہشت گردوں کو کیاہلاک

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے2 دہشت گردوں کو کیاہلاک

پشاور: سیکیورٹی اہلکاروں نے تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ وہ پنجاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ایک سینئر رکن کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ پنجاب پولیس کے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت عدیل عرف شیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے ہوئی ہے۔ بیان کے مطابق، ٹی ٹی پی کے دونوں ارکان کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب انہیں صوبائی دارالحکومت لاہور سے تقریباً 400 کلومیٹر دور بہاولپور ضلع لے جایا جا رہا تھا تاکہ ان کے چھپائے گئے ہتھیاروں کی نشاندہی کی جا سکے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی سازش میں ملوث تھے، پیرزادہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر نواز شریف کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔' ترجمان نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں کو چند روز قبل بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں قتل کے ایک مقدمے کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پولیس کی حراست میں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ رات دونوں دہشت گردوں کو چھپائے گئے ہتھیاروں کی نشاندہی کے لئے لایا گیا تھا، جب ان کے ساتھیوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران تلاشی کے لیے لائے گئے دونوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے پیرزادہ کو قتل کرنے کے لیے ٹی ٹی پی کے چار ارکان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top