Latest News

گیتا پڑھ کر مسلم سے بنا ہندو۔۔!پاکستانی عارف نے بابا باگیشور سے پوچھا دلچسپ سوال ، ویڈیو وائرل

گیتا پڑھ کر مسلم سے بنا ہندو۔۔!پاکستانی عارف نے بابا باگیشور سے پوچھا دلچسپ سوال ، ویڈیو وائرل

لندن: بابا باگیشور کے نام سے مشہور باگیشور دھام کے مہنت دھیریندر کرشنا شاستری ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر بابا باگیشور کے دورہ برطانیہ کی ہے، جہاں پاکستانی نژاد محمد عارف اجاکیہ نے ایک عوامی پلیٹ فارم پر ان سے ایک اہم سوال کیا۔ ویڈیو میں محمد عارف اجاکیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئے، جب کہ ان کے والدین ہندوستان  میں پیدا ہوئے اور 1947 کی تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے، تاہم بھگوت گیتا پڑھنے کے بعد انہوں نے ہندو مذہب قبول کیا۔

https://x.com/bageshwardham/status/1945456782970630443
عارف اجاکیہ نے بابا باگیشور سے پوچھا کہ آپ سب خوش قسمت ہیں کہ سناتن میں پیدا ہوئے، لیکن میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا، میں گیتا پڑھ کر ہندو بن گیا، لیکن لوگ مجھے کہتے ہیں کہ مجھے اپنا نام بدلنا چاہیے، کیا ہندو بننے کے لیے نام بدلنا ضروری ہے؟ نام بدلنے میں بڑی دقت آتی ہے، نام بچوں کے، کاغذات، پیدائش کے سرٹیفکیٹ، سب جگہ نام بدلوانا پڑا ہے ۔ کیا نام بدلے بغیرمیں ہندو نہیں رہ سکتا؟ یہی نہیں عارف نے یہ بھی سوال کیا کہ آپ نے کہا کہ ہندوستانی کی طرح جیو، تو کیا پاکستان میں پیدا ہونے والا شخص ہندوستانی نہیں ہوسکتا اگر وہ دل سے ہندوستانی  ہو؟

https://x.com/Indian_Analyzer/status/1945663198310363234
اس پر بابا باگیشور نے مسکراتے ہوئے جواب دیا،ہندوتوا کوئی مذہب نہیں ہے، یہ انسانیت کا نظریہ ہے، اس میں نام، رنگ، شکل یا ملک سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر آپ گیتا پر چل رہے ہیں تو آپ ہمارے ہیں، ہم رحیم سرخان کے گیت گاتے ہیں اور عبدالکلام کو سلام کرتے ہیں۔انہوں نے  آگے کہاکہ 'اگر آپ نے خود کو ہندو مان لیا  تو ہمارے لیے یہی کافی ہے۔  آپ اپنا نام بدلیں یا نہ بدلیں، آپ کے خیالات بدلیں تو آپ ہمارے ہیں، اور آپ نے پوچھا کہ کیا پاکستان میں پیدا ہونے والا ہندوستانی نہیں ہوسکتا؟، تو سچ یہ ہے کہ پاکستان بھی کبھی ہمارا تھا۔
 1947 سے پہلے آپ ہمارے تھے، بٹوارے نے دیوار کھڑی کردی، آج بھی اگر آپ پاکستانیوں کا دل کاٹیں گے تو صرف ایک ہندوستانی ہی نکلے گا ۔ وہاں موجود لوگوں نے بابا باگیشور کے اس جواب کو سراہا۔ لوگ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کر رہے ہیں اور بابا باگیشور کے اوٹ پٹانگ انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ تاہم اس وائرل ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔



Comments


Scroll to Top