اسلام آباد: پاکستان نے 360 بھارتیہ مچھوآروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستان کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سبھی مچھوآروں کو ارب ساگر سے آبی سرحد کو غیر قانون طریقے سے پار کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا ۔ پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق پاکستان 15 اپریل سے چار مراحل میں 360 بھارتیہ مچھوآروں کو رہا کرے گا ۔
پاکستان اور بھارت اپنے آبی علاقے میں غیر قانونی طور سے مچھلی پکڑنے کےلئے مچھوآروں کے گھسنے پر انہیں گرفتار کرتے رہتے ہیں لیکن دونوں ممالک ابھی تک سمندری سرحد کو لے کر کسی بھی سمجھوتے پر نہیں پہنچے ہیں ۔