National News

رپورٹ: دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک بناپاکستان ،ہوا میں زہریلے ذرات 13 گنا زیادہ

رپورٹ: دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک بناپاکستان ،ہوا میں زہریلے ذرات 13 گنا زیادہ

انٹر نیشنل ڈیسک: پاکستان کو2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے۔ یہ انکشاف سوئٹزرلینڈ کی فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی کمپنی کی رپورٹ میں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نہایت باریک اور خطرناک ذرات کی سطح عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار سے قریب 13گنا زیادہ پائی گئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان ذرات کی محفوظ سطح پانچ مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہونی چاہیے۔ لیکن پاکستان اس حد سے کافی اوپر رہا۔ یہ نہایت باریک ذرات سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر پھیپھڑوں اور دل سے متعلق سنگین بیماریاں پیدا کر سکتے ہیں۔ طویل عرصے تک ان کے اثر میں رہنے سے جان کو بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا کے143 میں سے130 ممالک عالمی ادار صحت کے فضائی معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ یعنی صاف ہوا کا بحران اب ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ سب سے زیادہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کے بعد بنگلہ دیش دوسرے اور تاجکستان 3 نمبر پر رہے۔ دنیا کے صرف 13 ممالک ایسے رہے جو عالمی ادارہ صحت کے معیار کے اندر رہے۔ ان میں آسٹریلیا۔ آئس لینڈ۔ ایسٹونیا اور پاناما شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں صرف14فیصد شہر ہی صاف ہوا کے معیار پر پورا اترے۔ جو2024 کے17 فیصد سے کم ہے۔ کینیڈا میں لگنے والی شدید جنگلاتی آگ کا اثر امریکہ اور یورپ تک دیکھا گیا۔ جس سے آلودگی کی سطح بڑھ گئی۔ تاہم کچھ ممالک میں بہتری بھی دیکھی گئی۔ لاو¿س۔ کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں نہایت باریک ذرات کی سطح میں کمی آئی۔ جس کی وجہ موسم میں تبدیلی اور لا نینا اثر کو بتایا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان کی صورت حال سلامتی کے لحاظ سے بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق2025میں ملک میں دہشت گردی سے متعلق اموات میں اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر ا10139 افراد ہلاک ہو گئے۔ تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی جیسے گروہوں کی سرگرمیوں نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ رپورٹ صاف بتاتی ہے کہ پاکستان اس وقت دوہرے چیلنج سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف خطرناک سطح کی آلودگی ہے اور دوسری طرف بڑھتی ہوئی دہشت گردی۔ دونوں ہی مسائل ملک کے لوگوں کی صحت اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top