National News

کنگال پاکستان کو اب دودھ کی قیمتوں نے رلا یا، 210 روپے فی لیٹر ہو گئیں قیمتیں۔

کنگال پاکستان کو اب دودھ کی قیمتوں نے رلا یا، 210 روپے فی لیٹر ہو گئیں قیمتیں۔

کراچی: پاکستان میں گندم، آٹا اور راشن کی دیگر اشیا کے بعد اب دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اضافے کی منظوری دے دی۔ کمشنر کی ہدایات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب شہر میں دودھ 210 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر تک ممکنہ اضافے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ ڈیری فارمرز کراچی کے چیئرمین مبشر قادر عباسی نے عندیہ دیا تھا کہ کراچی کے عوام کے لیے جلد ہی دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ عباسی نے اس کے لیے دودھ کی پیداوار کی بلند قیمت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور حکومتی لاپرواہی کا حوالہ دیا تھا۔



Comments


Scroll to Top