National News

پاکستان پر کل بڑا فیصلہ:ایسا ہوا تو بالکل ختم ہوجائے گی معیشت، چین ،ترکی اور ملائیشیا سے مدد کی امید

پاکستان پر کل بڑا فیصلہ:ایسا ہوا تو بالکل ختم ہوجائے گی معیشت، چین ،ترکی اور ملائیشیا سے مدد کی امید

آئندہ 24 گھنٹے پاکستان اورعمران خان کے لئے بہت پریشان کن ہونے والے ہیں،جودہشت گردوں کی مالی امداد روکنے میں ناکام رہے۔ پیر کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

PunjabKesari
 دراصل، ایف اے ٹی ایف کے یونٹ، ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی اور منی لانڈرنگ پرقابوپانے میں ناکام ہوگیاہے۔ اس کو لیکر پاکستان پر کل بڑی کا رروائی  ہوسکتی ہے ۔ امکان ظاہرکیاجارہاکہ اس صورتحال میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے  متعلق فیصلہ کیاجاسکتاہے۔
یہ اجلاس فرانس کی درالحکومت پیرس میں 12 سے 15 اکتوبر کے بیچ چل رہا ہے ۔ پیرس میں ہونے والے اس اجلاس میں بھارت اپنا مدعا مضبوطی سے رکھے گا ، حالانکہ  چین پاکستان کو ضرور بچانے کی کوشش کریگا ۔ پاکستان کے حق میں ایک  اور بات بہتر یہ ہے  کہ  پیپلزبنک  آف چائنا کے جن یانگ من لیئوایف اے ٹی ایف کے صدر ہیں۔

PunjabKesari
پاکستان کو 2018 میں گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا 
بتادیں کہ2018 میں پیرس میں منعقدہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا اوراس کے بعد پاکستان کو27 نکاتی ایکشن پلان دیتے ہوئے اکتوبر2019 تک کا وقت دیا تھا۔27 نکاتی ایکشن  پلان میں نان بینکنگ، کارپوریٹ اورغیرکارپوریٹ سیکٹروں سے منی لانڈرنگ ، دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے لئے  اقدامات شامل تھے۔ جن میں سے پاکستان صرف 6 کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ یہاں تک کہ تکنیکی تعمیل میں بھی، پاکستان 40 میں سے 10 پوائنٹس حاصل کرپایاہے۔جبکہ وہ 30 پوائنٹس سے محروم ہوگیاہے۔

PunjabKesari
 اب  ایف اے ٹی ایف کے اس اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے یا بلیک لسٹ میں شامل کیاجائے۔ اگر پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تو پہلے  ہی خراب ہوچکی پاکستان کی معیشت مکمل طور پر ختم ہوجائے گی ۔
پاکستان کو ان ممالک سے ہے مدد کی امید
تاہم ، پاکستان کو امید ہے کہ وہ چین اسے بلیک لسٹ ہونے سے بچائیگا۔تاہم بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے پاکستان پوری کوشش کررہا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں دیگر ممالک پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئیں گے۔پاکستان کوترکی، ملائیشیا اور چین سے مدد کی توقع ہے۔ حال ہی میں ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کرکے مسلم ممالک کی مدد کرنے کی کوشش کی تھی۔

PunjabKesari
بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے دہشت گردوں کی گرفتاری کا دکھاوا
ادھر اجلاس کو لیکر پاکستان حکومت تناؤ سے گزر رہی ہے ۔ دنیا کو دکھا نے کے لئے خونخوار دہشت گردوں دھڑ پکڑ شروع کر دی ہے۔ جمعرا ت کو پاکستان کی انفورسمنٹ  ایجنسی  نے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوة کے ٹاپ دہشت گردوں کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیا ہے ۔اجلاس سے پہلے پاکستان حکومت نے یہ بھی کہا کہ  وہ  ان دہشت گردوں کے خلاف کیس چلائے گی ۔یہ الگ بات ہے کہ وہ بلیک لسٹ سے بچنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا ناٹک کر رہا ہے ۔



Comments


Scroll to Top