Latest News

عمران خان نے کوئٹہ مسجد میں دھماکے کو بزدلانہ حملہ قرار دیا،فوراً طلب کی رپورٹ

عمران خان نے کوئٹہ مسجد میں دھماکے کو بزدلانہ حملہ قرار دیا،فوراً طلب کی رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کی نماز کے دوران کوئٹہ کی مسجد میں ہوئے دھماکے پر فوری رپورٹ طلب ہے اور اسے قابل مذمت  اور بزدلانہ   حملہ قرار دیا ہے۔یہ حملہ جمعہ کو ایک مسجد میں شام کی نماز ادا کرنے کے دوران ہوا جس میں سینئر افسر سمیت 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم سے کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں  ۔اس مہلک دھماکے سے تین دن پہلے کوئٹہ میں ہوئے بم دھماکے میں دو لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے وزیر اعظم نے دھماکے کی مذمت کی اور فوری طور پر رپورٹ مانگی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا، کوئٹہ میں مسجد اور نماز ادا کر رہے لوگوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے قابل مذمت  اور بزدلانہ  دہشت گردانہ حملے پر میں نے فوری طور پر رپورٹ مانگی ہے۔صوبائی حکومت سے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔حملہ میںشہید  ہوئے  پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) حاجی امان اللہ  ایک بہادر اور باصلاحیت  افسر تھے۔
 



Comments


Scroll to Top