Latest News

ہندوستان کی بڑھتی سفارت کاری پر پاکستان کی نئی چال، 450 کلو میٹر رینج والی میزائل کا کیا تجربہ

ہندوستان کی بڑھتی سفارت کاری پر پاکستان کی نئی چال، 450 کلو میٹر رینج والی میزائل کا کیا تجربہ

اسلام آباد: ہندوستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، پاکستان نے ہفتے کے روز زمین سے زمین پر مار کرنے والے 'ابدالی' بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل کی رینج 450 کلومیٹر بتائی جاتی ہے اور یہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ٹیسٹ بلوچستان کے سونمیانی رینج میں کیا گیا۔ پاکستانی فوج کے مطابق یہ تجربہ 'ایکسرسائز انڈس' نامی فوجی مشق کے تحت کیا گیا۔ یہ مشق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (ASFC) نے کی تھی۔
ٹیسٹ کے دوران اے ایس ایف سی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد شہباز خان اور ڈائریکٹر جنرل سٹریٹیجک پلانز ڈویژن میجر جنرل شہریار پرویز بٹ موجود تھے۔ حالیہ ہفتوں میں، ہندوستان کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، پاکستان نے کئی بار نوٹم ( نوٹس ٹو ایئر مین ) جاری کیا تھا اور میزائل تجربے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اب اس ٹیسٹ کو ہندوستان  کی جانب سے کیے گئے سفارتی رد عمل کے جواب میں دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس تجربے کا مقصد فوج کی فوری ردعمل کی صلاحیت اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم کو جانچنا تھا۔ 
ہندوستان اور پاکستان کا فوجی موازنہ:-
گلوبل فائر پاور 2024 کے مطابق
ہندوستان: دنیا میں چوتھے مقام پر 
پاکستان: 12 ویں نمبر پر
ملٹری واچ میگزین کی درجہ بندی
ہندوستان: ٹیئر 2 فوجی طاقت
پاکستان: ٹیئر3 ملٹری پاور
SIPRI رپورٹ (2024)
ہندوستان کا دفاعی بجٹ: 86.1 بلین ڈالر
پاکستان کا دفاعی بجٹ: 10.2 بلین ڈالر
ہندوستان کے فوجی اخراجات پاکستان کے مقابلے 9 گنا زیادہ ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top