National News

اپنے 5 انجینئروں کی موت کے بعد چین نے پاکستان میں بجلی پروجیکٹ منصوبہ کیا

اپنے 5 انجینئروں کی موت کے بعد چین نے پاکستان میں بجلی پروجیکٹ منصوبہ کیا

بیجنگ: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں اپنے 5 انجینئرز کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پاکستان میں بجلی کا منصوبہ معطل کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں پانچ چینی شہری بھی شامل ہیں۔ چینی انجینئرز کو لے جانے والے ایک قافلے کو ایک خودکش بمبار نے نشانہ بنایا جس نے بارود سے بھری گاڑی سے ٹکر ماردی ۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پاکستان میں چینی مفادات پر یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔
 چینی انجینئرز کا قافلہ منگل کو اسلام آباد سے داسو جا رہا تھا کہ شانگلہ بیشام کے بعد اس پر خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں انجینئرز کو لے جانے والا پاکستانی ڈرائیور بھی مارا گیا۔ پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا،  26 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنی۔پانچ چینی شہری اور ایک پاکستانی حادثے میں مارے گئے ہیں۔پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ نے متاثرین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی فریق کے تعاون سے صورتحال کو سنبھالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top