ممبئی: پاکستانی کمپنیوں کو بھی اب ہندوستان میں اپنی شاخیں کھولنے اور بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مقامی پولس میں رجسٹریشن کرنا ضروری ہوگا، اور متعلقہ بینک مرکزی وزارت داخلہ کو اکاونٹ کھولنے کی اطلاع دیں گے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اس سلسلے میں ضوابط میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کی رائے کے لیے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔
قواعد و ضوابط کے تحت، پہلے بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ایران، چین، ہانگ کانگ اور مکاو کی کمپنیوں یا اداروں کو ہندوستان میں برانچ آفس، رابطہ دفتر، پروجیکٹ آفس، یا کوئی دیگر کاروباری دفتر کھولنے کے لیے مقامی پولس میں رجسٹریشن کرنا ضروری تھا۔ ان کمپنیوں کے اکاونٹ کھولنے والے ہندوستانی بینک ان کمپنیوں کے اصل ملک سے جاری منظوری نامہ کی کاپی مرکزی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ داخلی سلامتی-1 کو بھی بھیجیں گے۔
ترمیم کے مسودے میں اب پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ متعلقہ بینک اس طرح کے اکاو¿نٹ کھولنے کی اطلاع مرکزی وزارت داخلہ کے تحت محکمہ داخلی سلامتی -1 کو دیں گے۔
ہندوستان میں شاخیں اور بینک اکاونٹس کھولنے کے قوانین کو دیگر غیر ملکی اداروں کے لیے آسان کر دیا گیا ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کسی کمپنی کے لیے، اس ایجنسی کی منظوری برانچ کھولنے کے لیے کافی ہوگی۔
آر بی آئی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ترامیم میں غیر تعمیل نہ کرنے والی اور غیر فعال شاخوں اور دفاتر کو بند کرنے کے قوانین کو آسان بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے 24 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔