Latest News

دو بچوں کی پالیسی کو لیکر موہن بھاگوت پر برسے  اویسی، پوچھا -نوکریاں کتنوں کو دیں، یہ بتاؤ

دو بچوں کی پالیسی کو لیکر موہن بھاگوت پر برسے  اویسی، پوچھا -نوکریاں کتنوں کو دیں، یہ بتاؤ

نیشنل ڈیسک:حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ ا ور آل انڈیا مجلس اتحادل المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے صدر  اسدالدین اویسی نے "ٹو چائلڈ پالیسی" کو لیکر آر ایس ایس موہن بھاگوت پر حملہ بولا ہے۔ اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اصل مسئلہ  بے روزگاری ہے، آبادی نہیں۔ انہوں نے موہن بھاگوت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگاری اور بچوں کی خودکشی جیسی مشکلات پر بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ تم نے نوکریاں کتنوں کو دیں، وہ بتاؤ؟
اویسی  نے آر ایس ایس سربراہ کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، "میرے دو سے زیادہ بچے ہیں، کئی بی جے پی لیڈران کے دو سے زیادہ بچے ہیں لیکن آرایس ایس نے ہمیشہ سے یہی کہا کہ مسلمانوں کی آبادی پر قابو کیا جانا چاہئے۔ اویسی نے کہا ہے کہ ملک میں اصل مسئلہ بے روزگاری ہے ،آبادی نہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1218583211791400960?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218583211791400960&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fsouth-india-asaduddin-owaisi-hits-back-at-rss-chief-mohan-bhagwat-says-real-problem-in-india-is-unemployment-not-population-snm-290261.html
تلنگانہ کے نظام آباد میں ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے بھاگوت کے اس بیان کو ملک کے اہم مسئلوں سے دھیان ہٹانے کی چال قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے این سی آر بی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018 میں ہرروز36 نوجوانوں نے بے روزگاری کے سبب خودکشی کرلی۔
 انہوں نے مرکزی حکومت اور آر ایس ایس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ پانچ سال میں ان بچوں کو نوکری نہیں دے سکے۔ اس لئے ٹو چائلڈ پالیسی کی بات کررہے ہیں۔ اویسی نے کہا، "موہن بھاگوت نے  بیان دیا کہ دو بچوں کا قانون بنائیں گے، ارے تم نے نوکریاں کتنے بچوں کو دی ہیں، وہ بولو نہ۔'انہوں نے آگے سوال کیا، "سال 2018 میں ہر روز 36 بچوں نے خودکشی کی اس پر کیا بولیں گے آپ؟



Comments


Scroll to Top