Latest News

امریکہ میں ہندوستانی نژادکینیڈین گینگسٹرگرفتار، ترکی- چین کے ساتھ تعلقات بے نقاب، آسٹریلیا تک پھیلا رکھا نیٹ ورک

امریکہ میں ہندوستانی نژادکینیڈین گینگسٹرگرفتار، ترکی- چین کے ساتھ تعلقات بے نقاب، آسٹریلیا تک پھیلا رکھا نیٹ ورک

انٹرنیشنل ڈیسک: ایک بدنام زمانہ آئرش گروہ کے ساتھ مل کر منشیات کا بین الاقوامی کاروبار چلانے کے الزام میں  ہندوستانی نژاد کینیڈین گینگسٹر کو امریکہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔ گلوبل نیوز نے منگل کو خبر میں کہا کہ اوپیندر سنگھ سیان نامی گینگسٹر کا تعلق آئرش کناہان گینگ کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سطح پر میتھامفیٹامائن اور فینٹینائل کی سمگلنگ کرتا تھا ۔
امریکی عدالتی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ سیان کو گزشتہ ماہ نویدا میں  ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA) نے گرفتار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، عدالتی دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سیان، جسے ترکی اور امریکی مجرمانہ تنظیموں کی حمایت حاصل ہے، چین سے یہاں کیمیکل درآمد کرنے اور لاس اینجلس کی بندرگاہ کے راستے آسٹریلیا کو منشیات برآمد کرنے کی سازش میں ملوث تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برٹش کولمبیا کے سرے میں واقع  برادرز کیپرز سے وابستہسیان  کو ایریزونا میں گرفتار کیا گیا اور حلف نامہ کیلیفورنیا میں داخل کیا گیا۔ برادرز کیپرز ایک کینیڈا کا منظم جرائم کا گروپ ہے جس نے دوسرے بین الاقوامی گروہوں کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔ وینکوور سن کی خبر ک  مطابق ،نیوادا کے ایک جج نے 37 سالہ سیان کو کیلیفورنیا منتقلی تک زیرِ حراست رہنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ معاملے میں  دیگر مشتبہ افراد پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ سیان 2008 اور 2011 میں سرے میں فائرنگ کے دو واقعات میں بال بال بچ گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top