Latest News

کووڈ19:ایمس میں نہیں ہوں گے کوئی بھی غیر ضروری آپریشن، ریگولر  اپوائنٹمنٹ بھی کینسل

کووڈ19:ایمس میں نہیں ہوں گے کوئی بھی غیر ضروری آپریشن، ریگولر  اپوائنٹمنٹ بھی کینسل

نئی دہلی :ملک میں کورونا کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت دہلی کے ایمس کی انتظامیہ نے صرف ہنگامی حالت میں ہی یہاں آپریشن کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبھی غٰیر ضروری متبادلوں عمل اور سرجری کو ملتوی کر دیا گیاہے۔ اب اگلے حکم تک صرف ایمر جینسی لائف سیور سرجری یہاں کے آپریشن تھیٹروں میں ہو سکیں گی۔ اس سے پہلے دہلی ایمس نے مریضوں کے سارے اپوائنٹمنٹس کینسل کرنے کی جانکاری دی تھی۔
صلاح دی گئی ہے کہ کورونا کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وہیں ، دہلی کے وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدر جنگ ہسپتال میں اگلے حکم تک سبھی غیر ضروری سرجری کو کینسل کرنے کا فیصل لیا جاچکا ہے۔ بتا دیں کہ پوری دنیا میں کورونا سے مرنے  والوںکی تعداد دس ہزار کے پار چلی گئی ہے۔ اس  لگ بھگ اڑھائی لاکھ سے زیادہ مریض اس سے متاثر ہیں۔ ملک میں اس وائرس سے اب تک پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔
دہلی کی مارکیٹ 3دن تک رہے گی  بند
بتا دیں ،دارالحکومت دہلی کی سبھی مارکٹیں  (تھوک اور خوردہ مارکیٹ)کو تین دنوں  تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا  ٹریڈرس کی ایک میٹنگ میں اس طرح کا فیصلہ لیاگیا۔ اب دہلی کی ساری مارکیٹ جمعہ سے 21مارچ سے سوموار 23مارچ تک بند رہے گی۔
 



Comments


Scroll to Top