Latest News

آن لائن شاپنگ کرنے والے ہو جائیں محتاط: ایک کال کر سکتی آپ کو کنگال

آن لائن شاپنگ کرنے والے ہو جائیں محتاط: ایک کال کر سکتی آپ کو کنگال

گریٹر نوئیڈہ : اگر آپ بھی آن لائن شاپنگ کرنا پسند کرتے ہیں تو محتاط ہو جائیں کیونکہ آپ سائبر مجرمین کے نشانے پر ہو سکتے ہیں ۔ دراصل پولیس کی سائبر کرائم ٹیم نے نوئیڈہ کے سیکٹر 6 اور سیکٹر 7 میں غیر قانونی طور سے چل رہے کال سینٹروں پر چھاپے ماری کر 45 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان میں یہاں کام کرنے والی 23 خواتین اور 22 مرد ہیں ۔ دونوں کال سینٹروں کا مالک دہلی کے نیو اشوک نگر نواسی دلیپ سروج اور نندن نامی ایک شخص ٹھگی کی وارداتوں کو انجام دینے کیلئے لوگوں کا ڈاٹا دستیاب کراتے تھے ۔ یہ دونوں ملزم فرار ہیں ۔ 

PunjabKesari
پولیس نے موقع سے 16 واکی فون اور 2 کمپیوٹر برآمد کئے:
پولیس نے موقع سے 16 واکی فون ، 29 کی پیڈ موبائل اور 2 کمپیوٹر برآمد کئے ہیں ۔ ملزم ملک کے دوسرے صوبوں میں  لوگوں کو ٹھگنے کا کام کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار سبھی ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی پر عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔ سیکٹر 20 کوتالی علاقے کا ہے ۔  ایس ایس پی ویبھو کرشن نے بتایا کہ سائبر کرائم ٹیم کو  زیر کے ایک متاثر نے اس سے متعلق شکایت کی تھی ۔ جانچ میں پتہ چلا کہ آن لائن شاپنگ سائٹوں فلپ کارٹ منترا اور دیگر کی آڑ میں صارفین کو انعام میں ایل ای ڈٰ ، لکی ڈرا اور آن لائن  خریداری  میں بھاری چھوٹ کے آفر کی آڑ میں لوگوں سے  ٹھگی کی وارداتوں کو دنجام دیا جارہا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top