Latest News

آرمی ٹریننگ سینٹر میں بی ایس ایف افسر نکلا کورونا پازیٹو، کوارنٹائن میں رکھے گئے 50جوان

آرمی ٹریننگ سینٹر میں بی ایس ایف افسر نکلا کورونا پازیٹو، کوارنٹائن میں رکھے گئے 50جوان

نیشنل ڈیسک :ملک میں کورونا وائرس کا قہر کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اب مدھیہ پردیش میں بارڈر سکیورتی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی  ، جس کے بعد 50جوانوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔صوبے میں اس مہلک وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 34ہو گئی ہے، ان میں سے دو لوگوں  کی موت ہو چکی ہے۔
گوالیار  کے کورونا نوڈل افسر ڈاکٹر مہندر کمار پپرولیا نے بتایا کہ سنیچر وار کو بی ایس ایف اکیڈمی  ٹیکن پور میں 57سالہ ایک افسر کورونا متاثر پایا گیا ہے ۔ اس کے بعد افسر کے رابطے میں آنے والے سبھی 50افسران  اور جوانوں کو کوارنٹائن کر دیا گیا ۔ بی ایس ایف کے ڈاکٹر ان جوانوں کی صحت کی نگرنی کر  رہے ہیں۔
افسران کے مطابق آفیسر  کی بیوی لندن سے لوٹی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس آفیسر کو انفیکشن اپنی بیوی سے ہی ہوا  ہے۔ یہ افسر 15سے 19مارچ کے درمیان اے ڈی جی ، آئی جی رینک کے افسران کے ساتھ متعدد میٹنگیں  کر چکا  ہے۔ ایسے میں جانکاری لی جا رہی ہے کہ وہ افسر اور کنبہ کے افراد کتنے افراد کے ساتھ رابطے میں آئے۔
 



Comments


Scroll to Top