Latest News

نظر بندی کے بعد سامنے آئی عمر عبداللہ کی پہلی تصویر ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

نظر بندی کے بعد سامنے آئی عمر عبداللہ کی پہلی تصویر ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

سرینگر: جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی صوبے کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نظر بند ہیں ۔ فی الحال عمر عبداللہ کی ایک تصویر سامنے  آئی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ تصویر کو دیکھ کر عمر عبداللہ کو پہچان پانا مشکل سا لگتا ہے ۔ وائرل فوٹو میں عمر آسمانی رنگ کی قیمیص پہنے نظر آرہے ہیں ۔ ان کی داڑھی بڑھی ہوئی اور سفید نظر آرہی ہے ۔ حالانکہ یہ جانکاری نہیں ہے کہ تصویر کب کی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر نے اس تصاویر کو عام کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دو مہینے سے زیادہ سے عمر عبداللہ کو عام طور پر نہیں دیکھا گیا ہے ۔ گذشتہ مہینے ان کی بہن ان سے ملنے پہنچی تھیں ۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کے بعد سے حکومت جموں  کشمیر میں پابندی لگا دی اور کئی لیڈروں کو حراست یا گھر میں نظر بند کردیا ۔ 



Comments


Scroll to Top