Latest News

عمرعبداللہ کا گوتم گمبھیرکو جواب :کہا، آپ کشمیر کی تاریخ نہیں جانتے ، IPLپر ہی فوکس کریں

عمرعبداللہ کا گوتم گمبھیرکو جواب :کہا، آپ کشمیر کی تاریخ نہیں جانتے ، IPLپر ہی فوکس کریں

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز جموں کشمیر میں الگ وزیر اعظم کو لے کر بیان دیا تھا ۔ جس کے جواب میں آج بھارتیہ سابق کرکٹ اور حال ہی میں بھاجپا میں شامل ہوئے گوتم گمبھیر نے تبصرہ کیا تھا کہ وہ پاکستان چلے جائیں ۔ جس کے بعد عمر عبداللہ نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوتم ، میں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلا کیونکہ مجھے پتہ تھا میں اس معاملے میں بہت اچھا نہیں ہوں ۔ آپ جموں کشمیر ، اس کی تاریخ اور اسے بنانے میں نیشنل کانفرنس کے کردار کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ،  اس لئے آپ کو چاہئے کہ انہیں چیزوں پر فوکس کریں جنہیں وہ جانتے ہیں اور وہ آئی پی ایل کے بارے میں ٹویٹ کریں ۔ 
بتا دیں کے پیر کے روز کشمیر کے باندی پورہ میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ کشمیر کا ادغام بھارت میں جب ہوا تھا جب صوبے کے لئے کئی قانونی حل کئے گئے اور اگر ان سے کوئی چھیڑ چھاڑ ہوئی تو بھارت سے جموں کشمیر کے جڑنے کے پورے طریقہ کار پر سوال کھڑے ہو جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پارٹی کشمیر میں صدر ریاست اور وزیر اعظم کے عہدوں کو بحال کرنے کی کوششیں کرے گی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top