نئی دہلی :دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں تشدد تھم گیا ہے حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔اس تشدد میں 42 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسی درمیان دہلی کے گوکل پوری علاقے میں اتوار کی صبح نالے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو نالے سے باہر نکال لیا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس شخص کی دہلی تشدد کے دوران ہی موت ہوئی تھی، یا اس کی موت کسی دوسری وجہ سے ہوئی ہے۔ لاش برآمد ہونے کے بعد سے ہی علاقے میں سنسنی پھیلی ہوتی ہے ۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
پولیس پڑوس کے لوگوں سے بھی اس معاملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ دہلی میںگزشتہ 3 دنوں سے تشدد کی کوئی خبر نہیں ہے۔دہلی تشدد میں اب تک 167 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں ۔ آرمز ایکٹ کے تحت 36 کیس درج ہوئے ہیں۔ اب تک حراست میں لئے گئے اور گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 885 تک پہنچ چکی ہے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کو لے کر بھی شکنجہ کسا ہے۔ اس معاملے سے منسلک 13 کیس درج ہو چکے ہیں۔ دہلی میں تشدد سے منسلک 12 مقدمات میں ایس آئی ٹی نے سائبر سیل سے مدد مانگی ہے، فسادیوں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی کے فٹیج سونپے گئے ہیں۔