Latest News

گڈکری کا فلیکس ایندھن والی گاڑیاں بنانے پر زور

گڈکری کا فلیکس ایندھن والی گاڑیاں بنانے پر زور

نئی دہلی : روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے نجی ، تجارتی اور دو پہیہ کار مینوفیکچررز پر زور دیا کہ وہ 100 فیصد ایتھنول اور گیسولین سے چلنے والی فلیکس ایندھن کی گاڑیاں (ایف ایف وی) تیار کریں تاکہ ایسی گاڑیاں جلد سے جلد سڑک پر لائی جائیں۔
مسٹر گڈکری نے منگل کو یہاں سوسائٹی آف انڈیا آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی آئی اے ایم) کے وفد سے ملاقات کے دوران یہاں پرائیویٹ ، کمرشل اور ٹو وہیلر آٹوموٹیو مینوفیکچررز کے سی ای او کے وفد سے ملاقات میں 100 فیصد ایتھنول اور گیسولین سے چلنے والی ایف ایف وی کی تیزی سے تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کار مینوفیکچروں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ ایک سال کے اندر ملک میں ایسی گاڑیاں چلانے میں مدد کریں۔
وفد نے مسٹر گڈکری کو آٹو انڈسٹری کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا اور دو پہیوں کے لیے او بی ڈی ریگولیشنز کو معطل کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی بی ایس- VI ، فیز II ، سی اے ایف ای فیز ٹو جیسے ایمیشن بیسڈ ریگولیشنز کو معطل کرنے کی درخواست کی۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ فلیکس ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں بنانے کی ٹیکنالوجی برازیل اور امریکہ میں دستیاب ہے اور وہاں کامیابی کے ساتھ چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے گاڑیوں کی انجینئرنگ کی جگہ پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر او ای ایم کو مبارکباد دی اور تمام نجی کارمینوفیکچر کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ مسافروں کی حفاظت کے مفاد میں تمام گاڑیوں کی مختلف اقسام اور طبقات کے لیے کم از کم چھ ائر بیگ رکھنا لازمی بنائیں۔
 



Comments


Scroll to Top