Latest News

نئے ٹریفک قوانین پر بولے گڈکری : کہا میرا بھی کٹ چکا ہے چالان

نئے ٹریفک قوانین پر بولے گڈکری : کہا میرا بھی کٹ چکا ہے چالان

ممبئی : ملک بھر میں 1 ستمبر سے نئے ٹریفک رولز  نافذ ہو گئے ہیں ۔ اس کے بعد عوام کا ایک طبقہ میں اس قانون  کو لے کر غیر متفق نظر آرہا ہے ۔ جس کو لے کر مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے پیر کے روز کاہ کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے میں کوئی بھید بھاؤ نہیں کیا جائے گا ۔ یہاں تک کہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر ان کی گاڑی کا بھی چالان ہو چکا ہے ۔ یہ چالان تب ہوا جب وہ ممبئی کے باندرہ - ورلی سے گزر رہے تھے ۔ ممبئی میں مودی حکومت کے 100 دنوں میں کئے بڑے کاموں کی حصولیابی گنانے کیلئے ایک تقریب کے دوران گڈکری نے خود کہیں ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ۔ یہاں تک کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور جنرل وی کے سنگھ کی کار کا بھی اوور سپیڈنگ کے معاملے میں چالان ہو چکا ہے ۔ نئے ٹریفک قوانین کو لاگو کرنے کا مقصد روڈ پر نظم و ضبط بنائے رکھنا ہے ۔



Comments


Scroll to Top