نئی دہلی: نربھیا اجتماعی آبروریزی کے قصورواروں کے لئے پھانسی کے تختے تیار کر لئے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ پھانسی کے پھندے پر لٹکا یا جائیگا ۔تہاڑ جیل میں پہلے ایک ہی تختہ تھا، لیکن اب اس کی تعداد بڑھا رکر چار کر دی گئی ہے ۔ پی ڈبلیو ڈی نے اس کام کو پیر کے روز پورا کیا۔ پھانسی کے تینوں نئے ہینگر بھی اسی جیل نمبر 3 میں تیار کئے گئے ہیں، جہاں پہلے سے ایک تخت ہے۔ اب تہاڑ ملک کی پہلی ایسی جیل ہوجائیگی ، جہاں ایک ساتھ چارتخت پھانسی کے لئے تیار ہیں۔
تہاڑ جیل کے ذرائع کے مطابق اس کام کو پورا کرنے کے لئے جیل کے اندر جے سی بی میشن بھی لائی گئی تھی، کیونکہ تین نئے پھانسی کے تختے تیار کرنے کے لئے یہ بھی ضروری ہو تا ہے کہ ان کے نیچے ایک ٹنل بنائی جائے ۔اس ٹنل میں سے مردہ قیدی کو باہر نکالا جاتاہے ۔
پھانسی پر آخری فیصلہ آنا ابھی باقی
جیل کے ذرائع نے بتایا کہ نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی کے لئے تیاریاں پوری ہیں۔ اب اس پر آخری فیصلہ آناباقی ہے ۔ جیل ذرائع کے مطابق کورٹ کھلتے ہی تہاڑ انتظامیہ چاروں قصورواروں کی سٹیٹس رپورٹ وہاں سونپے گی ۔تمام قانونی عملک پورا ہونے کے بعد پھانسی پر آخری فیصلہ لیا جائے گا ۔
بتادیں کہ گزشتہ دنوں نربھیا کے قصورواروں کو جلد سے جلد پھانسی دینے کی مانگ اٹھحی تھی ۔چاروں فی الحال تہاڑ کی جیل نمبر 3 اور 4 میں بند ہیں۔ تہاڑ نے پھانسی 11 پھندے پہلے ہی تیار کرنے کے احکام دئیے ہیں۔