National News

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے دی شکست

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے دی شکست

ویلنگٹن:ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو ایک رن سے شکست دے دی۔اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس کے ساتھ ہی فالو آن کھیلنے کے بعد جیتنے والی وہ دنیا کی تیسری ٹیم بھی بن گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی بار فالو آن کھیل کر جیت کا کارنامہ انجام بھی دیا ہے۔

1884 میں سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے فالو آن کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد 1981 میں ہینڈگلے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اس کارنامے کو دہرایا اور دوسری بار فالو آن کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دی۔ اور تیسری بار یہ کارنامہ کولکتہ میں 2001 میں ہوا۔ ہندوستان نے فالو آن کھیلے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ وہیں نیوزی لینڈ ٹیسٹ میں 1 رن کے فرق سے جیتنے والی دوسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔

آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 210 رنز بنانے تھے۔ لیکن ٹیم صرف 209 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے فالو آن کھیلتے ہوئے دوسری اننگز میں 483 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کو دوسری اننگز میں پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر جیت کے لیے 258 رنز درکار تھے۔ انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 1 وکٹ پر 48 رنز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے 209 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں نیل ویگنر نے 4 اور کپتان ٹم ساتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 



Comments


Scroll to Top