Latest News

نئی ریسرچ میں انکشاف : آباد ی قابو سے باہر، ہمیں اب رہنے کے لئے چاہئے دو زمینیں

نئی ریسرچ میں انکشاف : آباد ی قابو سے باہر، ہمیں اب رہنے کے لئے چاہئے دو زمینیں

انٹر نیشنل ڈیسک :  حال ہی میں زمین کی آبادی سے متعلق ایک بین الاقوامی تحقیقی رپورٹ  سامنے آئی ہے ۔ یہ نئی اسٹڈی 'اینوائرنمنٹل ریسرچ لیٹرز' میں شائع ہوئی ہے۔ سامنے آنے والی اس اسٹڈی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ انسان جس رفتار سے وسائل استعمال کر رہا ہے اس سے آج کی طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ایک نہیں بلکہ 1.8  زمینوں کی ضرورت ہے۔

PunjabKesari
انسان نے پار کی 'لکشمن ریکھا'
آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے پروفیسر کوری بریڈ شا کی قیادت میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 1950 کے بعد سے آبادی اور صنعتی ترقی میں جو اضافہ ہوا اس نے قدرت کا توازن خراب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زمین صرف2.5  ارب لوگوں کو محفوظ اور متوازن طریقے سے پال سکتی ہے، جبکہ موجودہ آبادی 8.3  ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
2070 تک آبادی اپنے عروج پر ہوگی
اسٹڈی کے مطابق 2060 کی دہائی کے آخر یا 2070 تک عالمی آبادی 12.4  ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے انتباہ کیا ہے کہ ہم ماحولیاتی قرض کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پانی کا بحران، خوراک کی عدم دستیابی اور جنگلی حیات کے نقصان جیسی آفات بڑھ رہی ہیں۔ صرف آبادی ہی نہیں بلکہ امیر ممالک میں وسائل کا بے تحاشا ضیاع بھی اس بحران کے لیے اتنا ہی ذمہ دار ہے۔



Comments


Scroll to Top