Latest News

دفعہ 370 ہٹنے کے دو ماہ بعد پہلی بار نظر آئے فاروق عبداللہ، این سی لیڈران سے کی  ملاقات

دفعہ 370 ہٹنے کے دو ماہ بعد پہلی بار نظر آئے فاروق عبداللہ، این سی لیڈران سے کی  ملاقات

سری نگر : جموں کشمیر میں دفعہ 370 ختم ہونے کے بعد سے نظر بند نیشنل کانفرنس(این سی ) کے صدر فاروق عبداللہ  نے آج پہلی بار اپنوں سے ملاقات کی ۔تقریباً 60 دنوں کے بعد وہ لوگوں کے سامنے آئے، ان کے چہرے پر مسکان تھی ۔
در اصل  نیشنل کانفرنس کے نیتاؤں نے جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے فاروق اور عمر عبداللہ سے ملنے کی اجازت مانگی تھی  ، اجازت ملنے کے بعد آج ان نیتاؤں  کی ملاقات ہوئی ۔ فاروق عبداللہ کی کچھ تصاویر سامنے  آئی ہیں،  جن میں وہ ہاتھ ہلاکر لوگوں کو سلام کر رہے ہیں۔ 


بتادیں کہ  جموںکشمیر سے دفعہ 370 ختم ہونے کے بعد دونوں اعلیٰ لیڈران پر پابندیاں جاری ہیں۔فاروق عبداللہ  سری نگر میں واقع اپنے گھر میں نظر بند ہیں ، جبکہ عمر عبداللہ کو سٹیٹ گیسٹ ہاؤس  میں حراست میں رکھا گیا ہے ۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ جموںکشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد انتظامیہ نے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی  اور جموں کشمیر پیپل کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون سمیت کشمیر کے کئی نیتاؤں کو  حراست میں لیا ہوا ہے ۔ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے دو ماہ  بعد  اب وادی میں  حالات معمول پر آنے لگے ہیں ۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب سیاسی جماعتوں کے نیتاؤں پر لگی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔



Comments


Scroll to Top