Latest News

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت تشویشناک، پھراچانک کم ہوگئے پلیٹ لیٹس

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت تشویشناک، پھراچانک کم ہوگئے پلیٹ لیٹس

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت پھربگڑگئی ہے۔ ان کے خون میں موجود پلیٹ لیٹس کی تعداد جمعہ کو پھرکم ہونا شروع ہوگئی۔ اس سے69 سال کے نواز شریف کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کوان کا پلیٹ لیٹس کاؤنٹ 35 ہزارسے بڑھ کر51 ہزارپہنچ گیا تھا، لیکن اگلے دن ہی جمعہ کواس میں پھرسے کمی دیکھی گئی۔ یہ اطلاع ان کے ذاتی ڈاکٹرعدنان خان نے ہفتہ کودی ہے۔
ڈاکٹرعدنان خان کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت مسلسل سنگین بنی ہوئی ہے۔  جیونیوزکیمطابق ڈاکٹرعدنان خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ اچانک کم ہونے کے پیچھے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔
پیرکی شب اسپتال میں کرایا گیا تھا داخل
واضح رہیکہ نوازشریف کوپاکستان کی بدعنوانی مخالف اکائی کی حراست سے پیرکی شب لاہورکے سروسیزہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ سنگین طور پرکم ازکم ہوکر2000 پرپہنچ گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top