پشاور : جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواش شریف (69) کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں پیر کی رات ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ 3 بار پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے نواز شریف کا پلیٹلیٹس کاؤنٹ بہت کم ہوگیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فوراً ہسپتال میں داخل کرانے کی صلاح دی تھی ۔ نواز کے نجی ڈاکٹر عدنان خان نے پیرو کے روز ٹویٹ کر بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پلیٹلیٹس کاؤنٹ بیحد کم ہوگیا ہے اور انہیں ایمر ہسپتال بھرتی کرایا گیا ہے ۔
ڈاکٹر عدنان خان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ شریف سے لاہور کے قومی احتساب عدالب ( نیب) دفتر میں ملے اور وہ کافی بیمار دکھ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں (نواز شریف ) کئی طرح سنگین اور جان لیوا بیماریاں ہیں ۔ وہیں نیب کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں سروس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کے ٹھیک سے خیال رکھ رہی ہے ۔
نواز شریف کے ڈاکٹر عدنان کے ٹویٹ کے بعد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ پلیٹلیٹس کم ہونے کی وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے ۔ اس کے بعد حسین نواز نے ایک رپورٹ بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کا نہیں بلکہ بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زیر بھی ہو سکتی ہے ۔