Latest News

ننکانہ صاحب گوردوارہ حملہ پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم وستم کا ثبوت : ہردیپ پوری

ننکانہ صاحب گوردوارہ حملہ پاکستان میں اقلیتوں پر ظلم وستم  کا ثبوت : ہردیپ پوری

نئی دہلی:شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پاکستان واقع شری ننکانہ صاحب گرودوارہ میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ان سبھی لوگوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ظلم و ستم سے انکار اور شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کی ضرورت سے منہ موڑ رہے ہیں۔

https://twitter.com/HardeepSPuri/status/1213381187290320904
مسٹر پوری نے ننکانہ صاحب گرودوارہ میں جمعہ کو ہوئی توڑ پھوٹ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج دو ٹویٹ کئے۔ انہوں نے لکھا شری ننکانہ صاحب گورودوارہ میں ہوئے شرمناک واقعہ  سے ان سبھی لوگوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے جو پاکستان میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم سے انکار کر رہے ہیں اور سی اے اے کی ضرورت سے منہ موڑ رہے ہیں۔ انہیں اور کیا ثبوت چاہئے؟
انہوں نے دیگر ٹویٹ میں لکھا کہ اس واقعات سے ظاہر ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک ہندوستانی اور سکھ ہونے کے ناطے میں ان سبھی لوگوں کو سیکولر اور حساس نہیں مانتا جو زیادتیوں اور ظلم و ستم کی حقیقت کے تئیں اپنی آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہیں۔

https://twitter.com/HardeepSPuri/status/1213388762882822144
واضح رہے کہ پاکستان میں ننکانہ صاحب گرودوارہ پر جمعہ کو بڑا حملہ ہوا۔ بھیڑ نے گرودوارہ پر پتھرا کیا اور نام بدلنے اور سکھوں کو وہاں سے بھگانے کے بھی نعرے لگائے۔ واقعہ کے دوران گرودوارہ میں بڑی تعداد میں سکھ موجود تھے۔ گرودوارہ پر حملہ کرنے والی بھیڑ کی قیادت محمد حسن کا بھائی کر رہا تھا۔ محمد حسن نے ہی سکھ لڑکی جگجیت کور کو اغوا کرکے اس نکاح کر لیا تھا۔

 



Comments


Scroll to Top