Latest News

ممبئی : نئے سال کے جشن میں لوگوں نے خوب توڑے ٹریفک رول:1878 لوگوں پر لگا جرمانہ

ممبئی : نئے سال کے جشن میں لوگوں نے خوب توڑے ٹریفک رول:1878 لوگوں پر لگا جرمانہ

ممبئی : ممبئی میں نئے سال کے جشن کے دوران شراب پی کر گاڑی چلانے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو لے کر ٹریفک پولیس نے 1878 لوگوں پر جرمانہ لگایا ۔ پولیس نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ۔ 

PunjabKesari
پولیس کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ممبئی میں منگل کی دیر رات سے لے کر بدھ کی صبح 6 بجے کے درمیان 5338 لوگوں کی جانچ کی گئی ۔ افسر نے بتایا کہ جانچ کے دوران شراب پی کر گاڑی چلانے کو لے کر 778 لوگوں پر جرمانی لگایا گیا ۔ ان میں 578 چار پہیہ گاڑی ڈرائیور اور 200 دوپہیہ گاڑی ڈرائیور شامل ہیں ۔ 

PunjabKesari
افسر نے بتایا کہ گذشتہ سال اس جرم کیلئے 433 لوگوں کو پکڑا گیا تھا ۔ مشترکہ پولیس کمشنر ( ٹریفک ) مدھوکر  نے بتایا کہ ہم نے ٹریفک قوانین کی مخالفت کرنے کیلئے 1100 گاڑی ڈرائیوروں کو سزا دی ۔  ان میں 601 لوگوں کو لال بتی پار کرنے ، 258 لوگوں کو دوپہیہ گاڑیوں پر  تین سواریاں بیٹھانے اور 241 لوگوں کو طے حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کیلئے پکڑا گیا ۔ 



Comments


Scroll to Top