Latest News

مکیش کھنہ کا دعویٰ- راج کندرا کے کالے دھندوں کے بارے میں سب جانتی ہیں شلپا شیٹی، کہا- اگر زیادہ ہی سچی ہیں تو بولے شوہر کے خلاف

مکیش کھنہ کا دعویٰ- راج کندرا کے کالے دھندوں کے بارے میں سب جانتی ہیں شلپا شیٹی، کہا- اگر زیادہ ہی سچی ہیں تو بولے شوہر کے خلاف

ممبئی : مہابھارت  میں ' بھیشم پتامہ' کا کردار ادا کر چکے تجربہ کار اداکار مکیش کھنہ بالی وڈ سے متعلق ہر معاملے پر اپنی رائے دیتے ہیں۔ انڈسٹری سے  جڑا ڈرگس کیس ہو یا سیف کا رام - سیتا  پر دیا گیا بیان ہو ، وہ ہر معاملے پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔  وہیں  ، ان دنوں انڈسٹری میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا سے  جڑا  فحش فلموں کا معاملہ چل رہا ہے۔  اس کیس  میں ہر کسی نے اب تک اپنی رائے دی ہے ۔ وہیں  ، اب اپنے بیانا ت کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے  والے مکیش کھنہ  نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں شلپا شیٹھی کو ذمہ دار نہیں سمجھتے ہیں ، لیکن انھیں یقینی طور پر یہ لگتا ہے کہ انھیں راج کندرا کے  اس معاملے کے بارے میں ضرور کوئی جانکاری ہو گی ۔

मुकेश खन्ना का दावा राज कुंद्रा के काले धंधों के बारे में सब जानती हैं  शिल्पा शेट्टी, कहा-अगर ज्यादा ही सच्ची है तो बोले पति के खिलाफ mukesh khanna  ...
  رپورٹ کے مطابق  مکیش کھنہ نے اس معاملے پر کہا  کہ عوام، عوام ہوتی ہے ۔  انہیں اتنا ہی پتہ ہوتا ہے جتنا آپ لوگ دکھاتے ہو ۔ ایک زمانے میں ریڈیو بتاتا تھا ، اب چینلز اور اخبارات بتاتے ہیں۔ مجھے اس معاملے میں خوشی صرف اس بات کی ہے  کہ چلو یہ معاملہ نکلا تو صحیح ۔راج کندرا ذمہ دار ہیں یا نہیں ، یہ مجھے نہیں معلوم ۔ 
 شلپا شیٹی ذمہ دار ہیں یا نہیں ، مجھے نہیں معلوم اور نہ ہی مجھے اس کی تہہ تک جانا ہے ، لیکن سشانت قتل کیس میں جس طرح سے ڈرگس کا پہلو سامنے آیا ، وہ ڈرگس کا پہلو صرف سشانت کے وقت سے نہیں تھا ، وہ 50 سال پہلے سے تھا ۔ جب آپ لوگ خبر دکھاتے ہیں تو وہی بریکنگ نیوز بن جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہے ،  ہوسکتا ہے کہ وہ سمندر میں ایک ہی آدمی ہو۔

मुकेश खन्ना का दावा राज कुंद्रा के काले धंधों के बारे में सब जानती हैं  शिल्पा शेट्टी, कहा-अगर ज्यादा ही सच्ची है तो बोले पति के खिलाफ mukesh khanna  ...
120 فیصد شلپا شیٹی سب جانتی ہیں
اس معاملے میں شلپا شیٹی کے کردار کے بارے میں ، مکیش کھنہ نے کہا' دیکھیں کہ اگر کوئی گھر میں ایسی چیز بناتا ہے جو نوجوانوں کو خراب کرتی ہے تو اس کے بارے میں پتہ ہوتا ہے ۔ مجھے شوہر اور بیوی کے مابین بولنے کا کوئی حق نہیں ہے ، ان کا کیا ریلیشن ہے مجھے نہیں پتہ ۔ میں نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ہماری انڈسٹری ہالی وڈ کو فالو کرتی ہے۔ ہالی وڈ میں شادیاں کم  ، طلاق زیادہ ہوتی ہیں ۔ یہ سب ہمارے یہاں سے بھی شروع ہو گیا۔ شلپا شیٹی کو اس 120 فیصد  ا سکے بارے میں معلوم ہوگا۔

Shilpa Shetty and Raj Kundra pledge Rs 21 lakh to PM-CARES Fund amid  coronavirus pandemic - HELLO LUMBINI Entertainment
 سچی ہیں اور ہمت ہے تو اپنے شوہر کے خلاف بولے 
 انہوں نے کہا کہ راج کندرا ایک ہی بزنس تو کرتا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے اتنی بڑی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کاروبار کیا جس میں شلپا جی خود جاکر بیٹھتی تھیں۔  ایک ٹیم ان کے ہاتھ تھی ۔  پھر بیچ میں آیا میچ فکسنگ والا معاملہ ۔ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس قدر انوول تھیں  تو وہ اس معاملے میں پردے کے پیچھے کیسے ہوسکتی ہیں۔ کچھ نہ کچھ  تو سگبگاہٹ ہو گی ۔ میں یہ  نہیں کہتا کہ وہ ذمہ دار ہیں،  لیکن اگر وہ  سچی ہیں  اور ہمت  ہے اپنے شوہر کے خلاف  بولنے کی ،تو بولئے ، کیونکہ اگر آپ بولیں گی  تو وہ انڈسٹی  بند ہوجائے گی۔

Mukesh Khanna's Death Rumours going Viral on Social Media, Actor himself  Denied… | Latest & Breaking News, India News, Political, Sports- Since  independence
پورنو گرافی کے خلاف مکیش کھنہ 
 مکیش کھنہ نے کہا کہ  پورنو گرافی  ٹھیک نہیں ہے۔ مانتا ہوں آپ صاف ستھری فلمیں نہیں بنانا چاہتے ، لیکن آپ  دو بیگھ زمین ، آن اور تمس جیسی فلمیں بھی بنا سکتے ہیں۔ فلمیں بنانے کے بہت  جانر( صنفیں) ہیں۔ اس کے بیچ میں ، آپ  ایک ایسے جانر ( قسم ) کو تھام کر بیٹھ گئے ہیں ،جو انٹر نیشنل  ہے ۔ یہ ایک اٹیک (حملہ) ہے ،  ہم میں سے کوئی بھی سادھو نہیں ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا ملک ابھی بھی بہت پسماندہ ہے۔ بچے ابھی بھی گاؤں کے  کئی پڑھے  لکھے نہیں ہوتے ۔  آپ نے ان کے ہاتھ میں موبائل  تھما دیا۔ انٹرنیٹ دیا اور آپ سوچتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے ۔ ایسا  نہیں ہے ،  اس کو پتہ چل گیا  ہے اس میں کیسا مواد ملتا ہے ۔  آج کا بچہ ایک بٹن  دباکر فحش  فلمیں دیکھ رہا  ہے ۔ یہ کمائی کا کاروبار ہے۔

Shilpa Shetty is upset after Raj Kundra spoke about ex-wife, he says 'the  truth had to come out'
 ڈرگس  میں کمائی ہوتی ہے  ، پورنو گرافی( فحش فلمیں )بنانے میں کمائی ہوتی ہے ، ملک کے سیکریٹ باہر بھیجنے میں کمائی ہوتی ہے  اوریہاں تک کہ دھوکہ دہی میں بھی  کمائی ہوتی ہے ، لیکن فیصلہ کرنا آپ پر منحصر ہے کہ آیا یہ صحیح ہے یا نہیں۔ یہ کام  بالغ لوگ کر رہے ہیں ، لیکن بچے دیکھ رہے ہیں۔  ایک زمانے میں 16 پلس اور  18 پلس لکھا جاتا  تھا ۔  تھیٹر میں گیٹ کیپر عمر بھیج  کر  جانے دیتا تھا ۔ ہم سویڈن اور فرانس نہیں ہیں ، جہاں سخت قوانین ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بچہ  کمبل کے نیچے  اپنے کمرے میں  اپنی گرل فرینڈ سے بات کر رہا ہے اور یہ والدین کو  نہیں پتہ چلتا ، اس لئے ایسا قانون بنے ، جس سے یہ بچوں تک پہنچ ہی نہ سکے ۔



Comments


Scroll to Top