Latest News

رات میں بار - بار اٹھ کر ماں مانگتی تھی  پانی ، غصائے بیٹے نے گلا دبا کر ختم کردی کہانی

رات میں بار - بار اٹھ کر ماں مانگتی تھی  پانی ، غصائے بیٹے نے گلا دبا کر ختم کردی کہانی

نوئیڈہ : ایک پرانی کہاوت ہے کہ ایک ماں سو بچوں کو پال سکتی ہے لیکن ایک بچہ ایک ماں کو نہیں پال سکتا ۔ یہ قول کڑوا ہے  مگر حقیقت بھی ۔  ایسی ہی ایک واردات گریٹر نوئیڈہ کے ایک نابالغ بیٹے نے ۔ جس نے اپنی 50 سالہ ماں کا محض اس لئے گلا دبا کر قتل کردیا کیونکہ اس کی ماں رات میں اٹھ کر بار - بار اس سے پانی مانگی تھی ۔ اسی وجہ سے وہ پریشان رہتا تھا ۔ اس لئے اس نے اپنی پریشانی ہمیشہ کیلئے ختم کرلی ۔ 
بتا دیں کہ دل دہلا دینے والی واردات کرنے والا بیٹا نابالغ ہے ۔ پہلے تو متاثرہ کا بیٹا اسے قتل بتا رہا ہے لیکن جب پولیس نے سختی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے حقیقت بتائی ۔ قتل کے پیچھے جو اس نے وجہ بتائی وہ بیحد چونکانے والی تھی ۔ 
پولیس نے بتایا کہ جس وقت خاتون کا قتل کیا گیا اس دوران متوفیہ اور اس کا بیٹا دونوں ہی گھر پر اکیلے تھے ۔ اس کا شوہر ایک تقریب میں باہر گیا ہوا تھا ۔ دیر رات ماں نے اپنے 16 سالہ بیٹے سے تمباکو اور پانی کی مانگ کی، اس پر بیٹا بھڑک گیا اور اس نے اپنی ماں کا گلا دبا دیا ۔ ماں کا قتل کرنے کیلئے بیٹے نے اپنے والد کو فون سے ماں کے قتل کی بات بتائی ۔ اپنی اہلیہ کے قتل کی بات سن کر بد ہواس شوہر جب گھر پہنچا تو نظارہ دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ اس نے فوراً ہی متعلقہ تھانے کے فون پر اہلیہ کے قتل کی اطلاع دی ۔ 
موقع پر پہنچی پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور بیٹے سے پوچھ تاچھ کی ۔  پہلے تو بیٹا پولیس کو گمراہ کرتا رہا لیکن جب پولیس کو شک ہوا اور اس نے سختی سے پوچھ تاچھ کی تو ملزم بیٹا ٹوٹ گیا اور اس نے اپنا گناہ قبول کرلیا ۔ بیٹے نے ماں کے قتل کی جو وجہ پولیس کو بتائی اسے  سن کر سب کے پیروں تلے زمین کھسک گئی ۔ پولیس نے ملزم بیٹے کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر اسے حراست میں لے لیا اور اسے چائلد امپروومنٹ سینٹر میں بھیج گیا ہے ۔ 
دکھ کی بات تو یہ ہے کہ جس ماں نے نہ جانے کتنی راتیں کاٹ کر بیٹے کو نیند دی ہوں گی ، آج اسی بیٹے نے اپنی نیند پوری کرنے کیلئے ماں کو ہمیشہ کیلئے گہری نیند سلا دیا ۔ وہیں ملزم کے والد نے بتایا کہ قریب ایک ماہ پہلے ہی بیٹے کو سانپ نے کاٹا تھا ، جس کے بعد وہ کافی غصہ کرنے لگا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top