Latest News

ملک میں کورونانے پکڑی رفتار، متاثرین کی تعداد ہوئی 3,000 سے تجاوز ، 80سے زیادہ افراد نے توڑا دم

ملک میں کورونانے پکڑی رفتار، متاثرین کی تعداد ہوئی 3,000 سے تجاوز ، 80سے زیادہ افراد نے توڑا دم

نیشنل ڈیسک:ملک میں کورونا کا قہر تھمتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اس سے متاثرین افراد کی تعداد 3,000سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیںکم سے کم 80افراد کی  اس وبا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے  دوران ملک میں کورونا وائرس کے 478نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو اب تک سب سے زیادہ ہے۔
کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت نے کوششوں کو تیز کرتے ہوئے خاص آئیسولیشن وارڈ  بنانے کا اعلان کیا ہے اور تیزی سے بڑھ رہے معاملے والے علاقوں میںفوری جانچ شروع کی گئی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے  دوران 8.000سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ حالانکہ صوبے میں انفیکشن کے 500 سے زیادہ معاملے سامنے آنے کیساتھ  ہی متاثرین افراد کی تعداد 3,000تجاوز کر گئی ہے  مہاراشٹر ، تیلنگانہ  اور دہلی میںکورونا کے متعد معاملے سامنے آئے۔
سرکاری افسران نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے پروگرام سے جڑے معاملوں کی وجہ سے یہ تعداد بڑھی ہے جس میں ہزاروں لوگ گزشتہ ماہ قومی دارالحکومت  میں اکٹھے ہوئے تھے ۔ وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ دنوں دہلی واقع نظام الدین  علاقے میں تبلیغی  جماعت  کے مذہبی اجلاس میں حصہ لینے والوں میں سے اب تک کل 647افراد میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ لوگ 14صوبوں کے ہیں دہلی  کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میںاب بھی کمیونٹی سطح  پریہ انفیکشن نہیں پھیل رہا ہے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حالت کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وائرس لوگوں کے درمیان پھیلنا شروع ہوتا ہے تو حکومت اس کے لئے  بھی تیار ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 93نئے معاملے سامنے آنے کے بعد دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین  افراد کی تعداد 386 پر پہنچ گئی ہے۔ شہر میںچھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
مہاراشٹر اور تمل ناڈوو میںانفیکشن کے جاری 490سے 411معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ تیلنگانہ ، اندھرا پردیش ،گجرات  اور ہماچل پردیش میںوائرس سے موت کے معاملے سامنے آئے ۔ مہاراشٹرمیں2 نے اور تیلنگانہ میں 11لوگوں نے اس وائرس کی زد میں آکر اپنی جان کھو دی ۔ مختلف صوبوں سے ملے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں اب تک 211لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔ ایسے اشارے ہیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کا  پھیلائو روکنے کے مقصد سے لاگو 21دن کا لاک ڈاون  پورے بھارت میں  14اپریل کے بعد مرحلہ وار طریقے سے ہٹایا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top