Latest News

مجھ پر دھوکہ دہی کے الزامات بے بنیاد، ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا: اظہرا لدین

مجھ پر دھوکہ دہی کے الزامات بے بنیاد، ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا: اظہرا لدین

نیشنل ڈیسک: اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں دانش ٹورس اینڈ ٹراویلز کے مالک نے سابق  کرکٹ  کپتان رکن پارلیمنٹ محمد اظہرالدین کے خلاف   20.96لاکھ  روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں اس پر اظہر الدین  کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ میں جلد ہی اپنے وکیل سے صلاح و مشورہ کرکے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔
ٹریول ایجنسی کے مالک کے مطابق اظہر الدین نے بیرون ملک سفر کے لئے ٹکٹ بک کروائے تھے لیکن اب تک رقم نہیں دی۔جس کی وجہ سے ٹراویلس کے مالک نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد  تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اظہر الدین کے ساتھ ساتھ دو افراد پر تعزیرات ہند کی دفعہ ، 420 ، 406-34 ، کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top