Latest News

شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مودی آج ٹوکیو جائیں گے

شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مودی آج ٹوکیو جائیں گے

نئی دہلی:  وزیر اعظم نریندر مودی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج شام دیر گئے ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تقریباً 12 سے 16 گھنٹے کے اس دورے کے دوران مسٹر مودی بدھو کان میں اور مسٹر آبے کے سرکاری آخری رسومات پروگرام میں شامل ہوں گے اوراس کے بعد اکاساکا پیلس میں ملاقات کے لیے جائیں گے۔ 
مسٹر آبے کی آخری رسومات میں سو سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جن میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت یا حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی وہاں ہوں گی۔
مسٹر کواترا نے کہا کہ مسٹر آبے کی ہندوستان سے دوستی کو اقتصادی تعلقات سے آگے جاکر عالمی مجموعی اسٹریٹجک تعلقات تک لانے میں تعاون کے پیش نظر ہندوستان نے مسٹر آبے کی موت پر 9 جولائی کو قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مسٹر مودی کے ساتھ بھی ان کے قریبی ذاتی تعلقات تھے۔
خارجہ سکریٹری نے کہا کہ اس دورے کے دوران مسٹر مودی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور محترمہ آبے سے ملاقات کرکےانہیں ہندوستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے اورمسٹر کشیدا کے ساتھ ایک مختصر دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں ہندوستان اور جاپان کے تعلقات اور باہمی تعاون کے پروگراموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر کواترا نے کہا کہ جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ مسٹر مودی کی جاپان میں کوئی دوسری دو طرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top