Latest News

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

مودی-شاہ کو ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہل

نئی دہلی:  کانگریس کے سینئر  لیڈر راہل گاندھی نے جنتا دل  ا یس کے رکن پارلیمنٹ پراجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو 'اجتماعی عصمت دری' قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔
مسٹر گاندھی  نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے نہ صرف  عصمت دری کرنے والے کی حمایت کی ہے بلکہ اس کے لیے ووٹ بھی مانگے ہیں اور اس سے ملک کی خواتین کی تذلیل ہوئی ہے، اس لیے مودی اور مسٹر شاہ کو چاہیے کہ وہ   ملک کی  ہر عورت سے جھک کر   معافی مانگیں۔  
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ ریو نا نے جو کیا وہ جنسی اسکینڈل نہیں ہے، یہ 'اجتماعی عصمت دری' ہے۔ کرناٹک کے اسٹیج سے وزیر اعظم اس اجتماعی عصمت دری کرنے والے کی حمایت کر رہے تھے، اس کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے۔ اس لئے مسٹر  نریندر مودی، امت شاہ اور بی جے پی کے ہر لیڈر کو  ملک کی ہر عورت  سے ہاتھ جوڑکر    اپنے گناہ کی معافی مانگنی  چاہیے، یہ مودی کی یہ گارنٹی  ہے کہ ہم اجتماعی زیادتی کرنے والوں کو ہندوستان سے فرار ہونے دیں گے۔



Comments


Scroll to Top