National News

مودی، شاہ نے ملک کے عوام کو دھنتیرس کی دی مبارکباد

مودی، شاہ نے ملک کے عوام کو دھنتیرس کی دی مبارکباد

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز ملک کو دھنتیرس کی مبارکباد دی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر مودی نے لکھا ”ملک بھر کے میرے کنبہ کے افراد کو دھنتیرس کی بہت بہت مبارکباد اس پرمسرت موقع پر میں سب کے لئے خوشی، خوشحالی اور صحت کی خواہش کرتا ہوں۔ بھگوان دھنونتری سب کو اپنا بھرپور آشیرواد دیں 
خوشی اور خوشحالی کا تہوار دھنتیرس آج ملک بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
مسٹر شاہ نے بھی ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ”میں بھگوان دھنونتری سے سبھی کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی قسمت کی پرارتھنا کرتا ہوں۔“ اس دوران زراعت کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں ملک میں تیار مصنوعات کو اپنانے پر زور دیا۔ ہم وطنوں کے نام اپنے پیغام میں، انہوں نے لکھا ”آپ سب کو خوشی، خوشحالی اور صحت کے پرمسرت تہوار، دھنتیرس کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بھگوان دھنونتری آپ کو صحت اور دولت سے نوازے اور دیوی لکشمی آپ کے گھر کو خوشیوں، خوشحالی، دولت اور شان و شوکت سے بھر دے۔ دیسی مصنوعات کی خریداری سے معیشت کو مضبوط بنائے۔‘
 



Comments


Scroll to Top