Latest News

عوامی مدعوں سے دھیان بھٹکانے  کے لئے کورونا کاسہارا لے رہی حکومت:راج بھر

عوامی مدعوں سے دھیان بھٹکانے  کے لئے کورونا کاسہارا لے رہی حکومت:راج بھر

وارانسی :یو پی حکومت میں سابق کیبنٹ وزیر  رہ چکے سوبھاسپا کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے ایک بار پھر یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے ۔ راج بھر نے کہا ہے کہ عوام کا مدعوں سے دھیان بھٹکانے کے لئے حکومت کورونا کاسہارا لے رہی ہے۔
راج بھر نے صاف صاف کہا کہ بے روزگاری ، تعلیم ، مہنگائی جیسے مدعوں سے دھیان بھٹکانے کے لئے اور جب ملک انگڑائی لے رہا ہے کہ نوجواں اپنے حقوق  مانگنے  سڑک پر نہ جائیں تب حکومت کوئی نہ  کوئی کورونا پکڑ کر لا رہی ہے، انہوںنے یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ اگلے اتوار آتے آتے کورونا ختم ہو جائے گا۔ 
لیڈر پہلے خود پئیں گئو موتر  پھر دوسروں کو پلائیں
کورونا پر سی ایم یوگی کے ہاتھ  جوڑنے کے بیان پر اوم پر کاش نے کہا کہ ان کو منع کر رہا ہوں ۔ کہا ں گیا گئو موتر اور بابا رام دیو،؟ کیوں نہیں انہیں سے علاج ڈھونڈ لیتے ۔ پہلے خود یہ لیڈر  گئو موتر  پی لیں پھر سبھی کو پلائیں ۔ہم کو کورونا سے ڈر نہیں۔
ہولی ملن تقریب پر اٹھائے سوال
ہولی ملن کے بہانے بھائی چارے کے پیغام پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ  ہولی ملن تقریب ہزاروں  سالوں سے ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود ہر سال ہزاروں افراد قتل عام بھی کر دیئے جا رہے ہیں  کہاں اتفاق اور ملن کا پیغام  جا رہا ہے ۔ سبھی لیڈران کمرے میں بیٹھ کر ہولی ملنے کے بعد شراب مرغا کی پارٹی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم پر بولا حملہ
بھاجپا حکومت پر پھر سے الزام  لگاتے ہوئے انہوںنے  کہا کہ کورونا سے زیادہ خطر ناک  بھاجپا حکومت  ہے۔اتنا  کورونا سے ڈر نہیں ہے ،جتنا بھاجپا کو پچھڑے  ، اقلیتوں اور دلتوں سے ہے ۔ بھاجپا پورے ملک کو برباد  کر نے میںلگی ہوئی ہے ، جب پی ایم مودی گجرات  کے سی ایم ہوتے تھے تو من  موہن سنگھ سے سوال کرتے تھے  کہ ملک کا روپیہ ڈالر کے مقابلے گر رہا ہے، لیکن آج وہ خود  پی ایم ہیں تو ان کو یہ سب نہیں  یاد آ رہا ہے۔ مہنگائی اونچائی  پر ہے ، پیاز  دو سو روپے بکوایا ، گیس سلنڈر 340 روپے سے بڑھ کر 900روپے کر دیا ۔ یہ سب پی ایم کو نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
بھیم آرمی چیف کے پارٹی بنانے  پر کیا کہا 
بھیم آرمی چیف چندر شیکھر راوکا  سیاسی  پارٹی کی تشکیل کے سوال  کے جواب میں او پی راج بھر نے کہا کہ انہوں نے دسمبر  ماہ میں 'بھاگیداری سنکلپ مورچہ' کی تشکیل کی تھی  جس میں دوسرے  سات پارٹیوں کے افراد  کے ساتھ مل  کر مسلسل  ریلی کر رہے ہیں ۔اسی گھڑی میں چندر سیکھر کو بھی شامل کرنے کے لئے بات ہو چکی ہے۔ آگے اس مورچے میں اویسی ، توکی رجا سمیت دوسرے کو جوڑ کر 403سیٹوں پر چنائو  لڑ کر  حکومت بنائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top