National News

انڈیگو کی خصوصی مہلت ختم، پائلٹ کے آرام کے ضابطے کا نفاذ 30 اپریل تک موخر

انڈیگو کی خصوصی مہلت ختم، پائلٹ کے آرام کے ضابطے کا نفاذ 30 اپریل تک موخر

نئی دہلی:دسمبر کے پہلے ہفتے میں آپریشن کی رکاوٹوں کے بعد نجی ایئر لائن انڈیگو کو دی گئی خصوصی مہلت بدھ کے روز ختم ہوگئی، حالانکہ تمام ایئر لائنز کے لیے پائلٹ کے لازمی آرام سے متعلق نئے ضوابط کا نفاذ 30 اپریل تک موخر کردیا گیا ہے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے آج ایک نوٹ میں کہا کہ انڈیگو کی خصوصی درخواست پر 5 دسمبر کو فلائٹ ڈیوٹی ریگولیشنز کی دو دفعات میں نرمی کی گئی تھی۔اس مدت کے دوران، انڈیگو کے لیے نائٹ ڈیوٹی کو 12 بجے نصف شب سے صبح 5 بجے تک درج کیا گیا تھا، جب کہ نئے ضوابط میں رات کی ڈیوٹی کو 12 بجے نصف شب سے صبح 6 بجے تک بیان کیا گیا ہے۔
مزید برآں، اصول یہ کہتا ہے کہ رات کی ڈیوٹی کے بغیر دورانیے کے لیے، پائلٹ کی زیادہ سے زیادہ پرواز کا وقت آٹھ گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ ڈیوٹی کا وقت 10 گھنٹے ہو سکتا ہے۔ اس مدت کے دوران، پائلٹ زیادہ سے زیادہ دو لینڈنگ کر سکتا ہے۔ مگر انڈیگو کو اس ضابطے سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔ریگولیٹر نے کہا کہ اس مدت کے دوران انڈیگو کے کاموں پر گہری نظر رکھی گئی۔ ایئر لائن نے ڈی جی سی اے کو مطلع کیا ہے کہ یہ چھوٹ ختم ہونے کے بعد بھی وہ 11 فروری سے ہموار آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
لازمی 48 گھنٹے کی ہفتہ وار چھٹی کا ضابطہ بھی 30 اپریل تک معطل رہے گا۔ مسلسل رات کی ڈیوٹی کے لیے ریسٹ رولز اور انتہائی طویل فاصلے کی فلائٹ سے اپنے اصل اڈے پر واپس آنے کے بعد 120 گھنٹے تک ڈیوٹی نہ کرنے کے اصول کو بھی مو¿خر کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غیر متوقع صورتحال میں پرواز کے وقت میں توسیع کی حد سے متعلق اصول کو بھی معطل رکھا گیا ہے۔


 



Comments


Scroll to Top