Latest News

دہلی نتائج : وزیر اعظم مودی ، راجناتھ سنگھ سمیت دیگر لیڈران نے کیجریوال کو دی مبارکباد

دہلی نتائج : وزیر اعظم مودی ، راجناتھ سنگھ سمیت دیگر لیڈران نے کیجریوال کو دی مبارکباد

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کی زبردست جیت حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو مبارک باد دی ہے۔
مسٹر مودی نے منگل کو ٹویٹر پر کہا کہ آپ پارٹی اور مسٹر اروند کیجریوال کو دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کی مبارک باد۔ دہلی کے لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے انہیں بہت بہت مبارکباد۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ مسٹر کیجریوال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔مسٹر کیجریوال نے مسٹر سنگھ کو مبارک باد کے لئے شکریہ کہا۔
بی جی پی  کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ بی جے پی اس عوامی حمایت کو قبول کرتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیگی اور دہلی کی ترقی سے جڑے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس یقین کیساتھ کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کو ترقی دے گی، میں مسٹر کیجریوال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔
جیت کے بعد دیگر نیتاؤں نے کیجریوال کو دی مبارکباد
انتخابات میں جیت کے لئے مسٹر کیجر وال کو مبارک باد دینے کی لائن لگ گئی ہے۔ کانگر س کے سابق صدر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی، سابق وزیراعلیٰ این چندربابو نائیڈو، نیشنلسٹ کانگرس پارٹی کے لیڈر شرد پوار، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے  لیڈر سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے  لیڈر اتل انجان،راشٹریہ جنتا دل  کے  لیڈر تیجسوی یادو، دراوڑ مینتر کزگم کے لیڈر ایم کے  اسٹالن، کیرلہ کے  وزیراعلیٰ پنارئی وجین نے بھی  مسٹر کیجریوال کو مبادک دی اور مسٹر کیجری وال  نے انہیں شکریہ کہا۔
 



Comments


Scroll to Top