Latest News

پی او کے سے  آئے 5300 کشمیری پریواروں کو مودی حکومت کا تحفہ، گھر بسانے کے لئے دے گی 5.5 لاکھ روپے

پی او کے سے  آئے 5300 کشمیری پریواروں کو مودی حکومت کا تحفہ، گھر بسانے کے لئے دے گی 5.5 لاکھ روپے

مودی حکومت نے بدھ کو ہوئے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کئی بڑے فیصلے لئے۔مرکزی حکومت نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) سے  بے گھر ہوکر بھارت کی کئی ریاستوں میں آ بسے 5300 کشمیری خاندانوں کو دیوالی کا تحفہ دیا ہے۔اب ان خاندانوں کو مرکز کی جانب سے ساڑھے 5 لاکھ روپے کی مالی مدد دی جائے گی، تاکہ یہ کشمیر میں بس سکیں۔جس  کی مانگ کافی وقت سے اٹھ رہی تھی۔ان 5300 خاندانوں کا نام شروع میں مہاجرین کی لسٹ میں شامل نہیں تھا، لیکن اب حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ ان کا نام لسٹ میں بھی شامل کیا جائے گا اور مالی مدد دی جائے گی۔


بتا دیں کہ ان 5300 خاندانوں میں تین طرح کے خاندان شامل ہیں، ان میں کچھ خاندان 1947 میں تقسیم کے وقت آئے، کچھ کشمیر کے انضمام کے بعد اور کچھ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے بھارت میں آئے تھے۔یہ خاندان کشمیر سے علیحدہ ریاست میں بھی بس گئے تھے ۔2016  میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پی وا کے سے آئے ان لوگوں کے لئے 5.5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس وقت ان 5300 خاندانوں کو فائدہ نہیں مل پایا تھا۔لیکن  اب مرکزی کابینہ نے ان خاندانوں کو بھی یہ امدادی رقم دینے کی منظوری دے دی ہے۔حکومت کی جانب سے یہ رقم ان خاندانوں کو اپنے گھر بسانے کے لئے دی جا رہی ہے۔
یہ 5300 خاندان وہ ہیں جو تقسیم کے بعد یا کشمیر کے انضمام کے بعد پاکستان مقبوضہ کشمیر کو چھوڑ کر ہندوستان آ گئے تھے۔لیکن اس وقت یہ کشمیر میں نہ  رک کر ملک کے دیگر حصوں میں آباد ہو گئے تھے، تاہم بعد میں یہ دوبارہ جموں و کشمیر میں جا بسے۔یہی وجہ رہی تھی  کہ ان کے پاس کوئی حق نہیں تھا اور کوئی سرکاری فوائد انہیں نہیں مل سکا۔
آپ کو بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں پہلے وہی شہری ووٹ دے سکتے تھے یا پھر الیکشن لڑ سکتے تھے، جو وہاں کے اصل شہری تھے۔یعنی تقسیم کے بعد جو لوگ جموں و کشمیر میں آکر آباد تھے انہیں ووٹنگ کا حق نہیں تھا، اس کے علاوہ کچھ ذات کے لوگوں کو بھی یہ حقوق حاصل نہیں تھے۔تاہم، مرکزی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد یہ شرائط غیر مؤثر ہو گئی تھیں۔اب ان 5300 خاندانوں کو بھی یہ فائدہ ملنے جا رہا ہے، جس کی شروعات 'پرن نواس 'بھتے کے ساتھ ہوئی ہے۔



Comments


Scroll to Top