National News

مودی نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

مودی نے رائے دہندگان سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ووٹروں سے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر کہا میں تیسرے مرحلے کے تمام ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔ آپ سب کی فعال شرکت جمہوریت کے اس تہوار کی رونق میں مزید اضافہ کرے گی۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ملک کی 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 93 سیٹوں پر ووٹنگ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ان سیٹوں کے لیے کل 17.24 کروڑ ووٹر 120 خواتین امیدواروں سمیت 1351 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ 
 



Comments


Scroll to Top