Latest News

وزیر اعظم کا اعلان، کولکتہ پورٹ کا نام اب شیاما پرساد مکھرجی، ممتا نے پروگرام سے  کیا کنارا

وزیر اعظم کا اعلان، کولکتہ پورٹ کا نام اب شیاما پرساد مکھرجی، ممتا نے پروگرام سے  کیا کنارا

کولکتہ : وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکتہ  پورٹ (بندرگاہ)   کے قیام  کو 150 سال مکمل ہونے پر کہا کہ کولکتہ پورٹ   نے ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سمندر اور ندی دونوں کے ذریعہ یہ ملک کی ترقی میں کردار اداکررہا ہے  اور ہماری حکومت نے رابطے میں بہتری لانے کے لئے لئے ساگرمالا پروگرام کی شروعات کی۔ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ کولکتہ پورٹ  کا نام  مجاہد آزادی شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر رکھا جائے گا۔پی ایم مودی نے کولکتہ پورٹ  150 ویں سالگرہ کے  موقع پر تمام ملازمین اور افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹرسٹ سے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کے لئے 500 کروڑ روپے کا چیک سونپا۔

PunjabKesari
وزیرا عظم نریندر مودی  بیلور مٹھ سے اسٹیمر کے ذریعہ نیتاجی انڈرو اسٹڈیم پہنچے۔ وزیرا عظم نے آج بھی بنگال کے سرزمین کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین ہمیں حوصلہ دیتی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ بنگال کے عوام کیا چاہتے ہیں۔وزیرا عظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے  سمندری راستے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔اس تقریب میں وزیرا عظم نریندر مودی کے ساتھ گورنر بنگال جگدیپ دھنکر موجود تھے ،مگر وزیرا علی ممتا بنرجی موجود نہیں تھیں۔جب کہ کل کلکتہ پورٹ کی ایک تقریب میں وزیرا عظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔چوں کہ وزیرا علیٰ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج بھی کررہی ہیں اس کی وجہ سے وزیرا علی ممتا بنرجی کو سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔

PunjabKesari
دوسرے دن بھی وزیرا عظم کے خلاف بایاں محاذ، کانگرس، ترنمول کانگرس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج ہورہا ہے۔وزیرا عظم مودی جب کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کی تقریب میں شرکت کیلئے نیتاجی انڈرو اسٹڈیم پہنچ رہے تھے کانگرس کے کچھ کارکنان نیتاجی انڈرو اسٹڈیم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور نعرے بازی کرنے لگے  اور مودی  واپس جاؤم کے نعرے لگا رہے تھے ۔تاہم پولیس نے کنٹرول کرلیا۔اس وقت کانگرس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کی نوبت بھی پیدا ہوگئی تھی۔

PunjabKesari
وزیر اعظم نے کہا کہ  بنگال کی عوام کے لئے  ہر وہ اقدامات کرنے کو تیار ہیں جس سے بنگال کی ترقی ہو اور غریب و پسماندہ افراد کو آگے بڑھنے میں مدد ملے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کو نافذ نہیں کئے جانے کی وجہ سے بنگال کے عوام کو فائدہ نہیں مل رہا ہے۔وزیرا عظم نے کہا کہ بنگال کے عوام کو مرکزی حکومت کی  سکیموں کا فائدہ ملنا چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بنگال کی ترقی، غریب،دلت اورپسماندگی کے شکار افراد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔ وزیرا عظم نے امید ظاہر کہ جلد ہی بنگال حکومت بھی آیوش مان بھارت یوجنا اور وزیر کسان سمان نیدھی یوجنا کی منظوری دے گی۔



Comments


Scroll to Top