National News

مودی نے ہماچل پردیش میں بلاس پور ایمس کا افتتاح کیا

مودی نے ہماچل پردیش میں بلاس پور ایمس کا افتتاح کیا

بلاس پور (ہماچل پردیش):  وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہماچل پردیش کے لوگوں کو وجے دشمی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کیا اور3650 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا-

مسٹر مودی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر، وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر اور بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر تھے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وزیر اعظم کا بلاس پور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسٹر نڈا، مسٹر انوراگ ٹھاکر، وزیر اعلیٰ اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
مسٹر مودی نے 25 ستمبر کو بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کی منڈی میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے وہ یہاں نہیں ٠ آ سکے تھے اور انہوں نے ورچوچل طریقہ میں دہلی سے اس ریلی سے خطاب کیا تھا۔



Comments


Scroll to Top