Latest News

مشن 2022:تنظیم کو مضبوط کرنے میں جٹی بسپا

مشن 2022:تنظیم کو مضبوط کرنے میں جٹی بسپا

لکھنئو:بسپا صدر مایا وتی  کے حکم پر گورووار کو پارٹی آفس پر بلائی گئی میٹنگ میں ودھان سبھا چنائو سے پہلے تنظیم کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ صوبے کی صدر منقاد علی نے صوبے بھر سے آئے ضلع صداور اور کوآر ڈینیٹروں کی میٹنگ میں بسپا سپریمو کاپیغام  پڑھ کر سنایا ۔ اس کے ساتھ ہی فتح پور کو چھوڑ کر صوبے بھر کی  ضلع  اکائیوں  کی تشکیل دی گئی ہے۔
صوبے کی صدر کے ساتھ قومی جنرل سیکر ٹری آر ایس کشواہا نے صوبے بھر سے آئے ضلع صدر اور کو آرڈینیٹروں  کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس میں ضلع وار تنظیم  کی توسیع پر چرچا کی گئی ۔ موجودہ وقت میں مایاوتی کے احکام پر ودھان سبھا کمیٹیاں بنائی  جا رہی ہیں، اس میں ضلع انچارج کی جگہ پر ضلع سیکر ٹری کا عہدہ بنایا گیاہے۔ وہی ودھان سبھا انچارج  کی شکل میں کام کریںگے ۔ ضلع صدر  سے ایک ایک کرتے ہوئے تنظیم کے جائزے کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہیں احکام دیئے گئے کہ جلد سے جلد تنظیم کو مظبوط کر دیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top