Latest News

راج مستری نے 4 سالہ معصوم سے کی بدفعلی ، پھر آری سے کاٹ دی گردن

راج مستری نے 4 سالہ معصوم سے کی بدفعلی ، پھر آری سے کاٹ دی گردن

لدھیانہ : تھانہ ڈوژن نمبر 6 کے علاقے ڈابا روڈ پر نرمل پیلیس کے نزدیک ایک ویہڑے میں رہنے والے 4 سالہ بچے کی بدفعلی کے بعد آری سے گلا کاٹ کر اسی ویہڑے میں  رہنے والے راج مستری پپو (45) نے قتل کردیا ۔ بچہ بلے وے سکول میں پڑھتا تھا ۔ قتل کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ پتہ چلتے ہی اے ڈی سی پی جس کرن جیت سنگھ  پولیس پارٹی سمیت جائے واردات پر پہنچے ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر  سول ہسپتال کی مورچری میں رکھوا دی گئی ہے ۔ وہیں والد کے بیان پر قتل کا کیس درج کر ملزم کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔ 

PunjabKesari
اے ڈی سی پی تیجا نے بتایا کہ گھر بچہ گھر کے پاس ہی بنے ایک سکول میں پڑھتا تھا ۔ اس کی ایک چھوٹٰ بہن ہے ۔ متوفی کا والد ایک فیکٹری میں نوکری کرتا ہے ۔ متوفی کی ماں کے مطابق دوپہر لگ بھگ 3 بجے بچہ کمرے سے باتھروم  جانے کے بہانے گیا تھا ۔ جس کے بعد واپس نہیں آیا ۔ آدھے گھنٹے بعد اس نے تلاش شروع کی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا ۔ گھبرا کر والد کے پاس فیکٹری میں چلی گئی ۔ جس کے بعد دونوں میاں - بیوی اسے آس پاس کے علاقے میں ڈھونڈنے لگے ۔ لگ بھگ 2 گھنٹے بعد ویہڑے میں دوسری منزل پر ان کے کمرے کے بالکل سامنے کمرے کو کھول کر دیکھا تو وہاں بچے کی لاش پڑی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد والدین کا رو رو برا حال ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق بچہ نیم برہنہ تھا  اور پاس میں آری اور تیل کی بوتل پڑی ہوئی تھی ۔ جانچ شروع کی تو ساتھ کے کوارٹر میں رہنے والا مذکورہ ملزم غائب تھا ۔ پولیس کے مطابق اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پپو نے بچے سے پہلے بد فعلی کی اور بعد میں اس کا قتل کردیا ۔  پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بد فعلی کی تصدی ہوگی ۔  وہیں فرار ملزم کی تلاش میں کئی پولیس ٹیمیں بھیجی گئی ہیں اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top