انٹر نیشنل ڈیسک :امریکہ کے کیلیفورنیا میں ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں ہونے والے قتل کے سنسنی خیز واقعے نے پولیس اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ اس قتل کی ملزمہ کوئی عام مجرم نہیں بلکہ لاکھوں فالوورز والی ایک مشہور میکسیکن ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وینیسا گورولا نکلی ہے۔ واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب پارکنگ میں کھڑی ایک کالی بی ایم ڈبلیو کار میں دو لوگ آپس میں بات کر رہے تھے۔ تبھی ہ±ڈی پہنے اور چہرہ چھپائے ایک عورت وہاں پہنچی اور بغیر کچھ کہے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ماڈل کا نشانہ تھا ڈرگ مافیا۔
اس فائرنگ میں کار میں بیٹھے کرسٹین ایسپینوزا سلور عرف ال چاپو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا شخص بری طرح زخمی ہو گیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد حملہ آور عورت ہوا کی طرح غائب ہو گئی تھی۔

حیران کن انکشاف۔
پولیس نے جب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تو ایک چونکا دینے والا چہرہ سامنے آیا۔ وہ عورت کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زیادہ فالوورز والی ماڈل وینیسا گورولا تھی۔ وینیسا اپنی لگڑری زندگی، مہنگی گاڑیوں اور برانڈیڈ کپڑوں کے لیے سوشل میڈیا پر مشہور تھی۔
قتل کے پیچھے ڈرگ کارٹل کا ہاتھ؟
پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل میکسیکو کے بدنام زمانہ ڈرگ کارٹل کے اندرونی جھگڑوں کا نتیجہ ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ وینیسا کا تعلق اسی گینگ سے ہے جس سے مشہور ڈرگ مافیا ال چاپو کی بیوی ایما کورونل جڑی ہوئی ہیں۔ ال چاپو فی الحال امریکہ کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ واردات باجا کیلیفورنیا کے منشیات کے کاروبار پر قبضہ کرنے اور آریلانو فیلکس آرگنائزیشن کے بچے ہوئے گینگز کے درمیان برتری کی لڑائی کی کڑی تھی۔ مقتول ال چاپو اسی گینگ کا رکن تھا۔
وینیسا گورولا کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ تاہم پوچھ گچھ میں وینیسا نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے لیکن پولیس کا دعویٰ ہے کہ ا±ن کے پاس ثبوت مضبوط ہیں۔ فی الحال معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔