Latest News

پروین توگڑیا کا متنازعہ بیان، کہا- مکہ ، مدینہ بھی ہمارے بزرگوں کا تھا

پروین توگڑیا کا متنازعہ بیان، کہا- مکہ ، مدینہ بھی ہمارے بزرگوں کا تھا

گونڈہ: ' ہندو رکشا  ندھی  اپرن'پروگرام میں گونڈا پہنچے بین الاقوامی ہندو پریشد کے صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مکہ مدینہ بھی ان کے  بزرگوں کا تھا۔ان کے باپ دادا وہیں رہتے تھے۔تنہا ہندوستان ہی نہیں میرے باپ کا تھابلکہ امریکہ روس ، جاپان اور مکہ مدینہ بھی میرے باپ کا تھا .... یہی نہیں انہوں نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ گونڈہ، بہرائچ کے لوگوں کو جاگنے کی ضرورت ہے نہیں تو یہ عربستان بن جائے گا۔
اس دوران انہوں نے کانگرس پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا قانون نہرو لیاقت معاہدہ  ہندؤوں کی حفاظت کی ناکامی کا سرٹیفکیٹ ہے۔ توگڑیا نے کہا کہ  ہندوستان پاکستان تقسیم کے وقت طے ہوا تھا کہ پاکستان میں ہندؤوں پر مظالم ہو ں گے تو ہندوستان کھڑا ہوگا اور اگر ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم ہوگا تو پاکستان کھڑا ہوگا۔لیکن 70 سال سے کسی نے اس پر آواز کیوں نہیں اٹھائی۔
نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے اٹھائی تھی کیا؟ نہیں، اٹل بہاری واجپئی اور نریندر بھائی مودی نے اٹھائی تھی کیا، نہیں اٹھائی تھی۔ملک میںکا قانون کیوں بنانا پڑا کیونکہ حکومت ہند نے پاکستان کے ہندؤوں کی حفاظت نہیں کی اسی لئے ملک کا قانون حکومت ہند کے نہرو لیاقت معاہدہ کے تحت ہندؤوں کی حفاظت کی ناکامی کا سرٹیفکیٹ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top