نئی دہلی : ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 14 مئی کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1610۔فرانس کے ہنرکے قتل کے بعد لوئی13کو تخت و تاج ملا۔
1702 ۔انگلینڈ اور ہالینڈ نے فرانس اور اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1702۔سوڈانی فوج نے وارسا پر قبضہ کیا۔
1811۔پراگوے کو اسپین سے آزادی ملی۔
1842۔دنیا کے پہلے ہفتہ وار اخبار ایلسٹریٹیڈ لندن نیوز کی اشاعت شروع ہوئی۔
1878۔روزمرہ استعمال ہونے والی ویسلین کو پہلی بار فروخت کیا گیا۔
1904۔امریکہ میں پہلی بار اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہوا۔
1908۔پہلی بار کسی شخص نے ہوائی جہاز سے پرواز کی۔
1940۔دوسری عالمی جنگ میں نیدرلینڈ نے جرمنی کے سامنے خود سپردگی کی۔
1944۔برطانوی فوجیوں نے وہیما پر قبضہ کیا۔
1948۔اسرائیل نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا۔
1955۔امریکہ نے بحرالکاہل میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔