Latest News

لکھنؤ خواتین احتجاج میں پہنچے مولانا کلب صادق، 'مرد لحاف کے اندر ،خواتین باہر'والے بیان پریوگی کو لی

لکھنؤ خواتین احتجاج میں پہنچے مولانا کلب صادق، 'مرد لحاف کے اندر ،خواتین باہر'والے بیان پریوگی کو لی

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون  ( سی اے اے )اور شہری قومی رجسٹر( این آر سی )کے خلاف چل رہی تحریک رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ہر روز یہ بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں چل رہے احتجاج میں جمعے کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا ڈاکٹر کلب صادق نے وہاں پہنچ کر  مظاہرین سے ملاقات کی۔ اور اس احتجاج میں حصہ لیا۔  انہوں نے کہا ملک مودی-شاہ کی مرضی سے نہیں، آئین سے چلے گا۔

PunjabKesari
معروف عالم دین مولانا کلب صادق نے کہاہے کہ اس وقت پورے ملک میں اندھیرا ہے ۔یہ اندھیرا ظلم اور اتیاچار کاہے۔ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پر چل رہے خواتین کے احتجاج میں شدید علالت کے باوجود مولانا کلب صادق وہیل چیئر پر پہنچے اور انہوں نے خواتین کے عزم وحوصلے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنی طاقت کو پہچانیں۔اصل طاقت نریندر مودی امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس نہیں بلکہ ان لوگوں کے پاس ہے جو ملک کے آئین ودستور کو بچانے اور اس ملک کی قدیم تہذیب اور ایکتا کو کو زندہ رکھنے کے لئے آواز بلند کررہے ہیں۔ 

PunjabKesari
مولانا کلب صادق نے کہا کہ خواتین اپنی طاقت کو پہچانیں۔ خواتین مردوں کو پیدا کرتی ہیں تو یہ مردوں کی ماں ہیں اگر یہ جم جائیں گی تو سب کو اکھڑنا پڑے گا۔ ہم بالکل مطمئن ہوکر جمے رہیں گے تو کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ  یوگی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ یوگی نے کہا مرد رضائی کے اندر گھر میں آرام کررہے ہیں اور خواتین باہر مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مولانا کلب صادق نے کہا کہ یوگی جی کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے، ہمیں ان کا پورا بیک گراؤنڈ معلوم ہے۔ انہیں تمیز سے پیش آنا چاہئے کیونکہ لکھنؤ تمیز والوں کا شہر ہے۔
 



Comments


Scroll to Top